اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوگاؤں: بائک چوروں کے حوصلے بلند، بے خوف کر رہے ہیں گاڑی کی چوری، پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 December 2018

دیوگاؤں: بائک چوروں کے حوصلے بلند، بے خوف کر رہے ہیں گاڑی کی چوری، پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/دسمبر 2018) اعظم گڑھ کے تھانہ دیوگاؤں حلقہ کے نگر پنچایت  کٹ گھر لال گنج میں بائیک چوروں کے حوصلے بلند ہیں، ابھی کچھ دنوں پہلے تحصیل گیٹ کے سامنے سے بائیک چوری ہوئی اور تحصیل کے اندر سے بھی بائیک چوری ہوئی، گزشتہ شب لال گنج کے ہنومان گری محلہ کے رام پیارے اپنی پک اپ روز کی طرح اپنے دروازے پر کھڑی کر کے سو گئے، صبح گاڑی غائب تھی، اسی طرح سنیل کمار اپنی بائیک گھر کے سامنے کھڑی کر کے گھر کے اندر چلے گئے واپس آنے پر بائک غائب تھی.
لال گنج کی عوام اور تاجروں نے پولیس کپتان اعظم گڑھ سے ان چوروں پر لگام لگانے کی مانگ کیا ہے.