دیوبند(آئی این اے نیوز 18/دسمبر 2018) الجامعہ اسلامیہ دیوبند کے افتاء کے طالب علم کا ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون.
واضح ہو کہ طالب علم محمد رفیق میر کا تعلق کشمیر سے ہے اور دارالعلوم دیوبند وقف کے صدر مفتی احسان احمد کے مدرسہ الجامعة الاسلامیہ میں شعبہ افتاء سے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم محمد رفیق میر شام کو بعد نماز عصر چہل قدمی کے لئے نکلے تھے اور جامعہ طبیہ کے پاس سہارنپور روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئے، جس سے اسکی موت ہوگئی، اس انتہائی افسوسناک و دردناک حادثہ کی خبر ملتے ہی جامعہ میں ماحول غمگین ہوگیا ۔
متوفی محمد رفیق میر کے لیے دعائے مغفرت و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں ہو رہی ہیں۔