اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: والدین کی تربیت اولاد کا مستقبل طے کرتی ہے، والدین اولاد کی صحیح تربیت کریں، میسور میں ہزاروں فرزنداں توحید سے شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 December 2018

والدین کی تربیت اولاد کا مستقبل طے کرتی ہے، والدین اولاد کی صحیح تربیت کریں، میسور میں ہزاروں فرزنداں توحید سے شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ کا خطاب!

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
میسور(آئی این اے نیوز 2018) سماج کا یہ دستور ہے کہ اولاد کی تربیت کی ذمہ داری والدین و سرپرستوں کے کاندھوں پر ہوتی ہے۔اولاد کی تربیت جس طرح ہوتی ہے، جس معاشرے میں ہوتی ہے اسکا اثر اسکی زندگی پر پڑتا ہے۔انکی تربیت اگر صحیح ہو تو وہ نیک اور فرماں بردار بنتے ہیں، وہیں اگر اسکی تربیت صحیح نہیں ہوئی تو وہ نافرمان اور برے بن جاتے ہیں، بچوں کا مستقبل پر والدین کی تربیت کا اثر پڑتا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار جامع مسجد ننجنگڈھ میسور میں ہزاروں مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ آج والدین روتے ہیں کہ انکے بچے نافرمان ہوگئے ہیں۔لیکن انہیں یہ پتہ نہیں کہ یہ انہیں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔مولانا نے فرمایا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں، انکا دل و دماغ بلکل صاف ہوتا ہے، لہٰذا اس میں جو ہم داخل کریں گے وہی بھرے گا، اگر والدین اپنے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی صحیح راہ دکھائیں تو وہ بڑے ہوکر کبھی نافرمان نہیں بنتے، مولانا نے فرمایا کہ والدین اگر نیک ہوں تو اولاد بھی نیک ہوتی ہے، اگر والدین ہی گناہ کے عادی ہوں، شریعت و سنتوں کے دشمن ہوں، صرفِ نام کے مسلمان ہوں تو اولاد بھی ویسے ہی پیدا ہوگی.
مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ ہم آم کا درخت لگاکر امرود اور انار کی امید کریں؟ ہم کنواں کھود کر پٹرول اور ڈیزل کی امید کریں؟ یہ کیسے ہوسکتا؟ انہوں نے کہا کہ اسی طرح جب ہم گناہگار بنے ہوئے ہیں اور توبہ بھی نہیں کرنا چاہتے اور گناہوں کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتے تو اولاد ہماری نیک کیسے ہوسکتی ہے؟ شاہ ملت نے فرمایا کہ جب ماں فاطمہؓ اور باپ علیؓ جیسے ہوں تو اولاد بھی حسنؓ اور حسینؓ جیسے پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیک صالح اولاد تب ملتی ہے جب والدین متقی اور پرہیزگار ہوں، اولاد کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے اور اسکی صحیح تربیت کرنا والدین پر فرض ہے۔لہٰذا اسکی صحیح تربیت نیک لوگوں کی سرپرستی میں کریں، اگر ہم چاہتے ہیں کی ہماری اولاد نیک اور فرمانبردار بنے تو پہلے ہمیں خود نیک بننا ہوگا۔