اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: لائنس ہیلپ کلب اور آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کی طرف سے لگایا گیا حجامہ کیمپ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 December 2018

مبارکپور: لائنس ہیلپ کلب اور آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کی طرف سے لگایا گیا حجامہ کیمپ!

مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/دسمبر 2018) لائنس ہیلپ کلب مبارکپور اور آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کی جانب سے حجامہ کیمپ لگایا گیا جس میں تقریبا 50 لوگوں نے حجامہ لگوایا، اس کیمپ میں کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اعظمی، محترمہ مرغوب فاطمہ، ڈاکٹر ایوب، ڈاکٹر طہ اصلاحی و دیگر ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیا.
واضح ہو کہ مبارکپور میں پہلی مرتبہ لائنس ہیلپ کلب گروپ کی طرف سے حجامہ کیمپ لگایا گیا جو لوگوں میں کافی مقبول رہا اور لائنس ہیلپ کلب کے خدمات کی چاروں طرف چرچا ہو رہی ہے، اور لوگوں نے حجامہ لگوانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قصبے ذمہ داروں نے کیمپ میں پہنچ کر لائنس گروپ کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی نیک دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ ایسا کام جو سنت نبوی صلعم بھی ہے اور صحت کے لئے فائدہ مند بھی ہے.
اس موقع پر آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے قومی نائب صدر حاجی نثار احمد انصاری، عبداللہ پبلک اسکول کے منیجر ضمیر احمد، مسرور احمد انصاری عظمت گڑھ، غفران احمد نیتا، مختار احمد پورہ دلہن، خیرالبشر بنکر لیڈر، حاجی محمد نعیم سمیت گروپ کے سینئر اور ذمہ داروں میں سرفراز رضا، محمد فیضان، واصف عرفان، فرقان نعمانی، محمد حمزہ، بلال ہاشم، محمد ساجد، عبدالرب، رئیس اختر وغیرہ موجود تھے.