عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/نومبر 2018) مدرسہ اسلامیہ بیری ڈیہہ میں ششماہی امتحان کا نتیجہ سنایا گیا، اور طلبہ میں نتیجہ کارڈ تقسیم کئے گئے، جس میں خادم مدرسہ ماسٹر عبدالرحیم نےطلبہ نتیجہ کارڈ تقسیم کرنے کے بعد موجود سرپرست اور طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے اور تعلیم ہی زندگی میں روشنی لاتی ہے، بحیثیت مسلمان ہونے کے ہمیں اتنی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے، جس سے حرام اور حلال کی تمیز ہو سکے،
انہوں نے کہا آج ہمارے معاشرے میں انگریزی تعلیم کے حصول کا فیشن ہوگیا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے معصوم بچوں کو ایسے اسکولوں میں داخلہ کرائیں جہاں ایمان محفوظ رہے اور دین اور دنیا دونوں طرح کی تعلیم حاصل ہو.
درجہ پنجم میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ آسیہ خاتون، محمّد کیف، محمّد انس، درجہ چہارم میں التش، ابوعاصم، صائمہ بانو، درجہ سوم میں معاذ، صبیحہ، درجہ دوم میں الفیہ بانو کے علاوہ جمیل احمد، نبیل احمد اور فضیل احمد نے اپنے اپنے درجات میں پوزیشن حاصل کئے.
اس موقع پر حافظ محمّد عطاء الله، حافظ حبیب، محمّد صادق، ابولکلام سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے.