مہتمم دارالعلوم دیوبند کے ذریعے مہمانوں کا استقبال، باہمی رشتوں کی استواری سے خطہ میں امن کا ماحول پیدا ہوگا: وفد
ایس چودھری
ــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 18/دسمبر 2018) جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کا ایک پانچ رکنی پارلیمانی وفد دارالعلوم دیوبند پہنچا، جہاں ان کا استقبال مہمان خانہ میں ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کیا اور انہیں ادارہ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرائی۔
وفد میں مولانا عطاء الرحمن ممبر پارلیمنٹ، مولانا اسعد محمود ممبر پارلیمنٹ، مولانا صلاح الدین ایوبی ممبر پارلیمنٹ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالشکور شامل تھے، وفد نے جہاں ادارہ کی لائبریری، مسجد رشید اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں وفد کے قائد اور پاکستان کے حزب اختلاف کے لیڈر مولانا عطاء الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان پیار محبت واخوت کے رشتہ چاہتے ہیں، باہمی رشتوں کی استواری سے خطہ میں امن کا ماحول رہ سکتا ہے،مدارس اسلامیہ کو انہوں نے مینارۂ نور قرار دیا، تبھی اس خطہ میں خوشحالی آسکتی ہے، پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ سابق کرکٹر عمران خاں کے ہاتھوں میں پاکستان کی باگ ڈور آنے کے بعد ہندوستان وپاکستان کے رشتوں کے بارے میں معلوم کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور تعمیر کا معاہدہ ہندوستان حکومت سے پاکستان کی موجودہ حکومت نے ہی کیا ہے، یہ معلوم کئے جانے پر حزب اختلاف کے طورپر آپ ہندوستان سے کیسے رشتے چاہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہم تو پیار ومحبت کے رشتے چاہتے ہیں، میڈیا کے ذریعہ دارالعلوم کا نام پاکستان سے جوڑنے پر مولانا عطاء الرحمن سے کہا کہ دارالعلوم دیوبند مادر علمی ہے، اس نے ہماری علمی تشنگی کو بجھایا ہے ، صرف ہمارے پاس تک ہی نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں علم نبوی ؐ کو پہنچایا ہے اور پوری دنیا میں اس کے فیض یافتہ علماء اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف دارالعلوم دیوبند ہی نہیں پوری دنیا میں جہاں پر بھی دینی علمی کام ہورہے ہیں وہاں دہشت گردی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔
واضح ہو کہ مذکورہ وفد جمعیۃ علماء ہند کے 100سال پورا ہونے کے سلسلہ میں دہلی میں منعقد ہوئے سیمینار میں شرکت کرنے کے لئے ہندوستان آئے ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا۔