نئی دہلی(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2018)جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن اور تعلیمی وملی فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا محمد اسرار الحق قاسمی ممبرآف پارلیمنٹ کے اچانک سانحۂ ارتحال پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولاناسید ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،
صدر محترم جمعیۃ علماء ہند نے مولانا قاسمی کی رحلت کو ملت اسلامیہ ہند کے لئے خسارہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مرحوم اپنی سادگی، منکسرالمزاجی اور ملنساری کی بدولت ہر طبقہ کے لوگوں میں مقبول تھے، مولانا کو تقریر و تحریر دونوں میں ملکہ حاصل تھا.
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ تعلیمی وملی فاؤنڈیشن کے ماتحت درجنوں دینی و تعلیمی اداروں کے قیام کی بنیاد پر مولانا مرحوم ہمیشہ یاد کئے جائیں گے، مولانا مدنی نے پسماندگان اور متعلقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا فرمائی ہے اور جماعتی رفقا نیز اہل مدارس سے مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور دعاے مغفرت کی اپیل کی ہے۔