حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2018) آج کل والدین کی نافرمانی عام بات ہوگئی ہے، نوجوان اپنے والدین کو بات بات پر جھڑکتے رہتے ہیں، ان کی اہمیت اور مقام بھول بیٹھے ہیں، جبکہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ شرک کے بعد ناقابل معافی گناہ والدین کی نافرمانی کرنا ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ کچھ گناہوں کا صلہ بندے کو اس دنیا میں ہی عطا کر دیتے ہیں،
مذکورہ خیالات کا اظہار تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع قصبہ مہولی کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز سے قبل اپنے خطاب میں مولانا محمد حسان قاسمی نے کہا، انھوں نےکہا کہ ہمیں اپنے والدین کی قدر کرنی چاہیے، ان کا احترام کرنا چاہیے، ان کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھنا چاہیے، ان پر شفقت کا معاملہ کرنا چاہیے، یہاں تک کہ والدین کو اف تک کہنا بھی گناہ کے زمرے میں آتا ہے، لہذا ہمیں اس گناہ عظیم سے بچنا چاہیے، تبھی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی پاسکتے ہیں، والدین کی نافرمانی کرکے ہم کبھی خوشحال رہ ہی نہیں سکتے.
مولانا قاسمی نے مزید کہاکہ والدین کی اطاعت وخدمت سے نہ صرف یہ کہ آخرت میں سرفراز کیا جائے گا، بلکہ خدمت والدین کے دنیوی اثرات بھی ہیں، ماں باپ کی خدمت کرنے والوں کو الله تعالیٰ دنیا میں بھی خاص برکتوں سے نوازتا ہے، انھوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ نوجوانوں اپنے والدین کی اہمیت کو سمجھو اور ان کی ہمیشہ خدمت کرو، ان سے دعائیں لو، والدین کی دعائیں آپ کی زندگی کو سنوارنے کے لیے کافی ہیں۔