اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا صادق علی بستوی کے ارتحال پر تعزیتی نشست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 December 2018

مولانا صادق علی بستوی کے ارتحال پر تعزیتی نشست!

سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 16/دسمبر 2018) مشہور ومعروف ادیب مولانا صادق بستوی کا انتقال پر برینیاں میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، صادق بستوی کا انتقال ادبی دنیا کا ایک عظیم خسارہ ہے،
مولانا کے انتقال سے ادبی دنیا میں ایسا خلاء پیدا ہوا جو کبھی پر نہیں کیا جاسکتا، موصوف کا نام ادبی دنیا میں ایک منفرد شناخت کا حامل تھا، یہ باتیں معروف صحافی وشاعر وسیم خان وسیم اور نئی روشنی میگزین، کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری، باز دید کے ایڈیٹر مقصود بستوی نے کہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا صادق بستوی ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے وہ بیک وقت شاعر ادیب سبھی کچھ تھے، انہوں نے ادبی دنیا کے لئے جو عظیم سرمایا چھوڑا ہے اس سے آنے والے ادباء شعراء استفادہ کرسکتے ہیں، ان کی تصنیفات میں غیر منقوط کتاب ہادی عالم ہے جو ادبی سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ کتاب پوری کی پوری منظوم ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا کی رحلت سے علاقے اور ادبی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی.
اس موقع پر محمد اسلم قاسمی، غیر منقوط کتاب کے مصنف اسماعیل قمر سورہوی، محمد حنیف گرلس انٹر کالج کے منیجر مسیح الدین، چودھری جاوید احمدخان، شاہد بستوی، وغیرہ موجود تھے.