عنایت اللہ ندوی
ـــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2018) اقلیتی طلباء رہائش گاہ راگھونگر بھوارہ کے میٹنگ ہال میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین پارٹی مدھوبنی کے کارکنان و ممبران نے بطور احتجاج 6دسمبر کو یوم سیاہ منایا، اس پروگرام کی صدارت نوجوان سماجی خدمت گار پرویز حسن دانش نے کی،
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 دسمبر کو جس طریقے سے ایودھیا میں فرقہ پرست طاقتوں نے ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب کی دھجیاں اڑائی، یہ ملک کے لئے ایک بدنما داغ ہے، مزید انہوں نے کہا کہ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو تقریباً 26 سال بیت گئے لیکن مسجد پر حملے اور بعد میں پھوٹنے والے فسادات میں ملوث ہندوستانی انتہا پسندوں کو آج تک سزا نہیں مل سکی، انہوں نے کہا کہ چھ دسمبر1992ء دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نام و نہاد دعویدار ہندوستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ آج تک ایک بھی مجرم کو سزا نہیں مل سکی اسی لئے ایم آئی ایم مدھوبنی 6دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے.
بعدہ توقیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جب تک بابری مسجد دوبارہ اسی جگہ پر بن نہیں جاتی اور 6 دسمبر 1992 کیس کے ملزموں کو سزا نہیں مل جاتی تب تک ملک کے انصاف پسند لوگ اس جنگ کو جاری رکھیں گے کیونکہ سانحہ بابری مسجد آج بھی بھارت کے منھ پر ایک بدنما داغ ہے.
اس موقع پر محمد شمیم، فہیم، فیضان عارف، محمد نسیم ماسٹر، اخترالزماں، محمد رہبر، محمد جمیل، شمشاد اور نسیم احمد وغیرہ موجود تھے.