اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بجلی سپلائی خراب ہونے کیوجہ سے کسان پریشان، کھیت میں وقت پر نہیں مل رہا ہے پانی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 14 December 2018

بجلی سپلائی خراب ہونے کیوجہ سے کسان پریشان، کھیت میں وقت پر نہیں مل رہا ہے پانی!

عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/دسمبر 2018) اس وقت کاشتکاروں کے لئے پانی کی بہت خاص ضرورت ہے، گندم، سرسوں، مٹر  اور آلو میں آبپاشی کرنے کا وقت بالکل قریب اور کہیں دیکھنے میں ملا ہے
کہ کسان آبپاشی کر رہے ہیں، ایسی صورت حال میں لال گنج بجلی ہاؤس جہاں سے سیکڑوں موازیات میں بجلی تقسیم ہوتی ہے، وہاں کے کسان آبپاشی کو لیکر بہت پریشان ہیں، کیوں کہ بجلی سپلائی  بیحد خراب ہے، بجلی کی کم سپلائی اور خراب نظام اوقات نے کسانوں کو پریشان کر رکھا ہے، بجلی پورے دن غائب رہتی ہے، شام کے پہر دو بجے آتی ہے اور شام کو ہی چھ بجے چلی جاتی ہے، اس چار گھنٹے میں کسان کون آبپاشی کرے گا، جبکہ گزشتہ صوبہ کی سرکار میں 18 گھنٹہ سے زیادہ بجلی صارفین کو ملتی تھی اور وہ بھی وقت پر کسان مزدور آفس میں کام کرنے والے سب کو بجلی سے فائدہ ہوتا تھا، اس سرکار میں کوئی نظام نہیں، کسانوں کو پانی چاہیے تو پورے دن بجلی غائب، رات میں بھی کچھ دن دو بجے سے صبح چھ بجے تک سپلائی ہوئی اور اس وقت رات میں دس بجے سے صبح پانچ بجے تک بجلی رہتی ہے تو بیچارہ کسان اب رات میں اپنی فصلوں کو پانی دے اور دن بھر آرام کرے، ایسی صورتحال ہے لال گنج بجلی سپلائی کی، جہاں کی ممبر  پارلیمنٹ نیلم سونکر صاحبہ ہیں، جن کی مرکز میں سرکار ہے اور ممبر اسمبلی غریبوں کے مسیحا کہے جانے والے آزاد اریمردان عرف پپو آزاد ہیں، اور بھی سرکار کے قریبی نیتا ہیں لال گنج میں، لیکن نہ تو انتظامیہ، نہ تو سرکار کو ان کسانوں کے بارے میں سوچنے کا موقع مل رہا ہے اور نہ تو عوامی نمائندے ہی اس کی فکر میں ہیں، کسانوں اور بجلی صارفین کا یہ غصہ کبھی بھی سڑک  پر آسکتا ہے.