محمد عاصم کمال الاعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/جنوری 2019) گزشتہ دن جامعہ فیض عام دیوگاؤں اعظم گڑھ میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ادارہ کے تمام اساتذہ، ملازمین اور خدام کو شرکت کا مکلف بنایا گیا، ادارہ کے ناظم مشہور عالم دین حضرت مولانا حبیب الرحمن پروزا قاسمی صاحب نے تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک پس ماندگی کا شکار ہے، ہرطرف مالی بحران ہے،
گلف کا سسٹم بھی خراب سے خراب ہو رہا ہے،ہمارا جامعہ بھی اسی زد میں ہے، کئی ماہ سے اساتذہ وملازمین کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں، یہ نہیں کہ ادارہ پہلی مرتبہ اس طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، بلکہ ہمیشہ دقتیں آئی اور چلی بھی گئی، ہاں اس دفعہ یہ سلسلہ دراز ہوگیا، اور آیندہ کچھ ماہ کے لئے اس کے حل کی بظاہر کوئی شکل بھی نہیں نظر آرہی ہے، اس لئے ہنگامی میٹنگ کے ذریعہ اس مشکل پر قابو پانے کے لئے غوروفکر کیا جارہا ہے، پس ماندگی کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ناظم جامعہ نے مختلف باتیں بیان کیں، اور فرمایا کہ یہ دنیا آزمائش کی جگہ ہے، اور بغیر ابتلاء و آزمائش کے انسان پختہ اور کامل نہیں ہوتا، اور دنیا میں جو مشکلات آتی ہیں وہ انسان کے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں، اسی لئے میٹنگ میں طے ہوا کہ دعاؤں کا خوب اہتمام ہو، اسی طرح ہررزو بعد نماز ظہر طلبہ کی اصلاح وتربیت کے لئے اصلاحی مجلس قائم کی جائے گی، تاکہ اللہ تعالی سے قرب پیدا ہو، کیوں کہ اللہ رب العزت کا قرب اور ان کی معیت ہی تمام مشکلات اور پریشانیوں کا حل ہے، اور آپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اب لوگوں کے درمیان جانے کا ان کا پہلے جیسا معاملہ نہیں رہا.
واضح رہے کہ مالی بحران پر قابو پانے اور فراہمئ مال کے طریقے پر غور و فکر کرتے ہوئے میٹنگ نے چند امور تجویز کئے:
لہذا علاقہ کے تمام اصحاب خیر حضرات، جامعہ کے محبین، منتسبین، متعلقین اور فارغین سے اپیل ہے کہ وہ جامعہ کے تعاون میں بھرپور حصہ لیں، اور اس مشکل سے نکالنے میں اپنی سعادت مندی کا پوار مظاہرہ فرمائیں.
امید ہے کہ تمام لوگ جامعہ کی اپیل پر لبیک کہیں گے، اور ہرممکن تعاون سے جامعہ کا سہارا بننے کی کوشش کریں گے.
واضح رہے کہ دو ڈھائی گھنٹہ کی اس میٹنگ میں تمام اساتذہ وملازمین نے بہت سنجیدگی سے حصہ لیا اور متفکرانہ تمام پہلؤوں پر غور خوض کیا گیا.
اللہ تعالی سے دعاہے کہ مدارس پر آرہی تمام مالی ودیگر مشکلات دور فرماکر علم اور دین کے ان قلعوں کو اسلام کی حفاظت اور اشاعت کے لئے قبول فرماتا رہے اور ان کو قائم و دائم رکھے (آمین)

- دعاؤں کاخوب سے خوب اہتمام ہو
- جدید ذرائع ابلاغ جیسے واٹس ایپ، فیس بک، اور شوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو جامعہ کے موجودہ احوال سے مطلع کیا جائے.
- علاقہ کے اصحاب خیر کے نام خطوط روانہ کئے جائیں.
- منتظمین وسفراء جا جا کر لوگوں سے ملاقات کریں.