مولانا واضح رشید حسنی ندوی کا انتقال ملت اسلامیہ کا ایک عظیم خسارہ: مقصود عالم قاسمی
آنند نگر/ مہراج گنج(آئی این اے نیوز 19/جنوری 2019) ندوۃ العلماء کے مشہور ممتاز عالم دین مولانا سید واضح رشید حسنی ندی کے سانحہ ارتحال پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے کی۔
اس موقع پر مفتی مقصود عالم قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ گلشن نبی گورکھپور نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا کا انتقال ملت اسلامیہ کا ایک عظیم خسارہ ہے جس کی تلافی ناممکن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا دارالعلوم ندوۃ العلماء کے حق میں بہت ہی مفید اور کارآمد درس دیتے تھے، مولانا کی پوری زندگی عالمی سطح سے مختلف ممالک میں علمی ودینی کانفرنسیں اورسیمینار کرتے ہوئے عالمی سطح پر آنے والے حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے ملت اسلامیہ کی بہترین رہنمائی کی اوراچھا پیغام دیا، آپ اخلاص و للاہیت کے پیکر تھے ہمیشہ سنتوں پر عمل پیرا رہے، جب حضرت سے کوئی ملاقات کرتا تو اس سے خیریت دریافت کرتے اوردعائیں دیتے اورجب کوئی اپنی کارگزاری سناتا تو اس کی ہمت افزائی کرتے ہوئے قیمتی مشوروں سے نوازتے۔
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے کہا کہ مولانا کے انتقال سے صرف ندوۃ العلماء ہی نہیں بلکہ عالم اسلام ایک جید عالم دین عظیم مفکر داعی اوربے لوث دوراندیش اور تعلیمی محسن سے محروم ہوگیا، انہوں نے اپنے رنج وغم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ سے دعاء کی کہ اللہ ان کے کاموں کو قبول فرمائے اور ہم سب ان کے کاموں کو پورا کرنے کا عزم کریں۔
رفیع اللہ لاری نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حضرت مولانا ایک عظیم اسلامی مفکر اور اعلیٰ علمی ذوق کے حامل تھے اورپوری زندگی ایثار قربانی وقناعت سے لبریز تھی۔
اس موقع پر حاجی محمد شاہد خان، حاجی عبدالرحمن، شمشاد احمد، زبیراحمد، حافظ فضل الرحمان، ڈاکٹر سرفراز احمد سمیت اہم شخصیات موجود تھیں.