اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے 23 قیدی رہا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 15 January 2019

جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے 23 قیدی رہا!

دہلی(آئی این اے نیوز 15/جنوری 2018) جمعیۃ علماء ہند ملک کی وہ واحد تنظیم ہے جس نے ہمیشہ ملک کی عوام کی لئے بلا تفریق مذہب و مسلک ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں اور ملک کو فرقہ پرستی کی آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ آپسی پیار ومحبت اور بھائی چارگی کو فروغ دیا ہے جمیعۃ علماء ہند  اپنی ابتداء سے ہی فرقہ وارانہ نظریات کی مخالف رہی ہے یہی وجہ ہے کہ جمعیۃ علماء ہند مذہب و مسلک کے نظریہ و دائرہ سے باہر نکل کر محض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک کی عوام کے لئے ایسی خدمات انجام دیتی رہی ہے کہ جن سے برادران وطن بھی استفادہ کرتے ہیں خواہ وہ ملک میں مختلف مقامات پر سیلاب یا زلزلہ سے متأثر ہوکر بے گھر ہونے والے افراد ہوں یا ہندوستان کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے مظلوم قیدی ، جمعیۃ علماء ہند  ہمیشہ مذہب و مسلک اور ذات برادری سے اوپر اٹھکر انسانییت کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی رفاہی خدمات انجام دیتی رہی ہے ۔
 جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بلاتفریق مذہب و مسلک  کی جانے والی اس عظیم خدمت خلق کا  ایک خوشنما سنگم ضلع جیل سہارنپور میں آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب جمیعۃ علماء ہند کے ایک وفد نے حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے حکم سے ضلع جیل کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور جیل میں سزا کاٹ رہے  ۲۳ ایسے قیدیوں کی رہائی کا راستہ صاف کردیا کہ جنہوں  نےعدالت سے  اپنے  جرائم  کی ملنے والی سزا کی مدت تو مکمل کرلی تھی مگر غربت اور معاشی حالات کمزور ہونے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ کی رقم کا انتظام نہیں کر پا رہے تھے اور صرف اپنی غربت اور مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے اضافی سزا کاٹ رہے تھے
 اس دوران جیل سپرنٹنڈنٹ وریش راج شرما نے جیل میں موجود ایسے ۲۳ قیدیوں کی فہرست  ان کے جرمانہ کی تفصیلات کے ساتھ جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے صدر مولانا حبیب اللہ مدنی اور جناب اسد اللہ اجمیری گنگوہ  سابق وزیر اترپردیش سرکار (سپا) کے سپرد کی اور جرمانہ کی ادائیگی کے لئے قانونی کاروائی میں پیش رفت کی ،
قابل ذکر ہے کہ جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے رہا ہونے والے قیدیوں میں غیر مسلم قیدیوں کی اکثریت ہےاور جب ان کو اس بات کی خبر دی گئی کہ ان پر عائد کردہ جرمانہ کی رقم جمعیۃ علماء ہند نے ادا کردی ہے اور وہ تمام افراد آج سلاخوں کی اس گھٹن بھری زندگی سے آزاد ہوکر اپنے اہل عیال میں پرسکون زندگی گزار سکیں گے تو اس لمحہ ان کے چہروں پر آزادی کی خوشی قابل دید تھی اس موقع پر سبھی قیدی آئندہ کوئی جرم کرنے سے توبہ کرتے نظر آئے آزادی کی خوشی میں کچھ قیدیوں کی آنکھوں میں آنسوؤں کی جھلک بھی محسوس کی گئی ۔
رہا ہونے والے قیدیوں میں سوبھی، سندیپ ، گڈو ، پپو ، سرفراز ، مہردین ، ساغرپال ، اکرام ،امت ،منا ،افضال ، دلشاد ،راجبیر ، افضال ، منٹو ، رنکو ، راشد وغیرہ کے نام شامل ہیں
اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ وریش راج شرما نے قائد ملت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کا اپنے الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ارشد مدنی صاحب  نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سہارنپور ضلع جیل کے قیدیوں کے لئےدو بہت بڑے کام انجام دیئے ہیں ایک تو سبھی قیدیوں میں گذستہ ہفتہ کمبل تقسیم کرائے اور دوسرا ۲۳ قیدیوں کے جرمانہ کی رقم تقریبا دو لالھ چوتیس ہزار ایک سو پچاس  روپئے کی ادائیگی کرائی جس کی وجہ سے  ۲۳ قیدیوں کو  آج یا کل میں قانونی کاروائی مکمل کر نے کے بعد رہا کر دیا جائیگا مسٹر شرما نے مولانا مدنی کی ان خدمات کی ستائش کی اور مستقبل کے لئے اپنی خدمات سہارنپور جیل کے اندر جاری رکھنے کی  اپیل بھی کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ مولانا مدنی نے یہاں موجود کمزور اور نحیف قیدیوں کے درمیان تقریبا 600کمبل تقسیم کرائے تھے ۔
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے قیدیوں کے جرمانہ کی رقم جمع کرانے کے لئے ضلع جیل پہنچے جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے صدر مولانا حبیب اللہ مدنی سے جب رہاہونے والے قیدیوں کے مذہب و مسلک کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جمعیۃ ہمیشہ سے  انسانی ہمدردی کے جذبہ اور  نظریہ سے اپنی خدمات انجام دیتی چلی آرہی ہے ملک کا باشندہ خواہ ہندو ہو مسلم ہو سکھ ہو یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو یہ تنظیم صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کی مدد کرتی ہے اور آئندہ بھی اپنے اس موقف پر چلتی رہے گی۔
وفد کے اہم رکن  جناب اسد اللہ اجمیری سابق صوبائی وزیر اترپردیش سارکار (سپا)نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
 اس موقع مولانا حبیب اللہ مدنی  صدر جمیعۃ علماء سہارنپور ،اسد اللہ اجمیری گنگوہ ، جیل سپرنٹنڈنٹ وریش راج شرما ، جیلر راجیش پانڈے،  محمد احسان قاسمی ، افضل رامپوری ، کے علاوہ جیل کے دیگر افسران بھی اس کار خیر میں شریک رہے۔