اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق ممبر پارلیمنٹ بھال چند یادو کی حمایت میں چھتہی میں دستخطی مہم کا آغاز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 18 January 2019

سابق ممبر پارلیمنٹ بھال چند یادو کی حمایت میں چھتہی میں دستخطی مہم کا آغاز!

رپورٹ ارشد خان
ـــــــــــــــــــــــ
مہولی سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2019) سابق ممبر پارلیمنٹ بھال چند  یادو کو ٹکٹ دیئے جانے کے مطالبے کو لیکر پارٹی کارکنان نے چھتہی گاؤں میں دستخطی مہم چلایا، تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے تحت مسلم اقلیتی گاؤں موضع چھتہی میں سماج وادی پارٹی کے نوجوان لیڈر سلیم بابو کی رہنمائی میں ایک دستخطی مہم کے حوالے سے پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ و قدآور لیڈر بھالچند یادو کو پارلیمانی الیکشن 2019 میں خلیل آباد سے ٹکٹ دیئے، حال ہی میں ہوئے سپا بسپا اتحاد  کے رہنماؤں سے پرزور مطالبہ کیا ہے.
نوجوان لیڈر سلیم بابو نے کہا کہ بھال چند یادو غریبوں کے مسیحا ہیں، انھوں نے ہمیشہ غریبوں اور مظلوموں کی آواز کو بلند کیا ہے، سنت کبیر نگر کو ضلع بنانے سے لے کر اس کو اونچائی اور ترقی کے منازل طے کرانے میں سابق ممبر پارلیمنٹ بھال چند یادو کی محنتوں اور کاوشوں کا اہم رول رہا  ہے، ظلم کے خلاف انہوں نے بے خوف خطر ہوکر سڑک سے پارلمینٹ ہاوس تک بہادری کے ساتھ غریبوں اور لاچاروں کی لڑائی لڑی ہیں، وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے.
نوجوان لیڈر ذبیح اللہ خان نے کہا کہ سابق ایم پی بھال چند یادو ہمیشہ سماج کے دبے کچلے اور پچھڑے لوگوں کی حمایت  کرتے رہے  ہیں۔ہندو مسلم اتحاد کا نام ہے بھالچند یادو، انھوں نے ہر مذہب برادری کے لوگوں کے عزت اور وقار کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔
لہذا سماجوادی اور بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کا امیدوار پارلیمانی حلقہ خلیل آباد سے بھالچند یادو کو بنانا بہت ضروری ہے، تقریبا ساڑھے تین سو لوگوں نے دستخط کر بسپا سپریمو مایاوتی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو بھالچند یادو کو امیدوار بنانے کی حمایت میں  ایک خط ارسال کیا ہے۔
اس موقع پر سابق پردھان علیم القد عرف ڈھل ڈھل نمائندہ پردھان  سہیم احمد، کمال، اسد مہتاب  اچھن، سلمان، محمدشاہد، آصف، حبیب الرحمن، محمدانس، اسرار، ابوزر، محمد انیس، ریاض احمد و گاؤں کے دیگر لوگ موجود تھے.