رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2019) قصبہ بڑوت کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ نوریہ پھونس والی مسجد بڑوت میں آج رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع باغپت کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب رکن رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند زون نمبر 1 نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا عارف الحق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند ضلع باغپت نے انجام دیئے، مجلس کا آغاز مدرسہ ھذا کے ایک استاذ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور مدرسہ ھذا کے ایک طالب علم نے ھدیہ نعت پیش کیا.
مولانا محمد عارف الحق صاحب نے گزشتہ میٹنگ کی رپورٹ پڑھ کر سنائی،اور حال ہی میں منعقد ہوئی زون نمبر 1 کی میٹنگ کارگزاری پیش کی، اور تمام اضلاع میں ضلع باغپت کے مربوط مدارس کی حاضری کو خوب سراہا گیا.
بعدہ حضرت صدر محترم نے ایجنڈا پیش کیا جس میں سب سے اہم سالانہ امتحانات کے سینٹر کے قیام کے بارے میں غور و فکر کی گئی، جس میں یہ طے پایا کہ فارسی تا عربی سوم کے امتحانات 7اپریل میں ہوں گے جملہ سینٹروں پر، جب کہ درجہ حفظ کے کے لیے پانچ سینٹر قائم کیے گئے، بروز اتوار 14 اپریل کو لوہارہ میں ،پیر 15 اپریل ٹانڈہ میں ،منگل 16 اپریل کو کھیکڑہ میں ،بدھ 17 اپریل کو بڑوت میں ،جب کہ جمعرات 18 اپریل کو بجرول سینٹر پر درجہ حفظ کے امتحانات کرائے جائےگیں، جب کہ یہ طے پایا کہ عربی درجات کی مقدار خواندگی 30 جمادی الثانی تک جمع کرانی ہوگی اور طلباء کی تعداد بھی،اور درجہ حفظ کے لیے 15 رجب تک کی مقدار خواندگی و طلباء کی تعداد جمع کرانی لازمی ہوگی، یہ بھی طے گیا کہ تمام مدارس جو کہ رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط ہیں، ان کے طلباء میں سے اعلی نمبرات سے پاس ہونے والوں کو ایک پروگرام منعقد کراکر گراں قدر انعامات سے بھی نوازا جائے گا، اور بھی دیگر امور طے پائے،مجلس کا اختتام مولانا محمد کامل صاحب کی دعا پر ہوا.
آخر میں مولانا عارف الحق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند ضلع باغپت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا عبد الستار مہتمم مدرسہ عربیہ نوریہ پھونس والی مسجد بڑوت ،مولانا ضمیر احمد صاحب صدر المدرسین اشرف العلوم لوہارہ ،قاری محمد عبدالواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت ،مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ ،مولانا محمد اسلام صاحب اوسیکہ ،قاری محمد عثمان امین نگر سرائے وغیرہ وغیرہ موجود رہے.