رپورٹ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز11/جنوری2019) ایک طرف جہاں 2019 میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد سے مخالفین میں ان دنوں بے چینی کا ماحول قائم ہے، وہیں پارلیمانی حلقہ خلیل آباد کے دو سابق ممبر پارلیمنٹ کا مستقبل بھی اتحاد کے بھینٹ چھڑتا نظر آرہا ہے، ان دونوں پارٹیوں کے حامیوں میں کشمکش کی
صورتحال پائی جا رہی ہے، سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر و سابق ممبر پارلیمنٹ بھال چند یادو جہاں ایک طرف پارلیمانی حلقہ خلیل آباد سے سماجوادی پارٹی کی جانب سے مضبوط دعوے دار ہیں تو وہیں دوسری جانب بہوجن سماج یارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ کشل تیواری بھی اپنی قسمت کی آزمائش ایک بار پھر سے بی ایس پی کے بینر تلے کرنا چاہ رہے ہیں، دونوں کی مضبوط دعوے داری سے دونوں کے حامیوں میں سنت کبیر نگر حلقہ کے قصبہ مہولی چھتہی، پولی، دھن گھٹا ناون خرد، ہینسر بازار، مخلص پور بکولی سونہن چھپیا سمیت درجنوں سے زائد مواضعات کے ہزاروں حامیوں کے درمیان بے چینی کا ماحول ان دنوں دیکھنے کو مل رہا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ اتحاد کے کس پارٹی کے امیدوار کا ٹکٹ کنفرم ہوگا.
لوگوں کا ماننا ہے کہ آئندہ 15جنوری کو سابق وزیر اعلی محترمہ مایاوتی کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمانی حلقہ سنت کبیر نگر خلیل آباد کے امیدوار ہونے کا کنفرم اعلان ہونے کے زیادہ امکان پائے جا رہے ہیں.