محمد شاہد اعظمی مظاہری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/جنوری 2019) بروز جمعرات بعد نماز ظہر جمعیۃ علماء اعظم گڑھ کا ایک اہم انتخابی اجلاس بمقام جامع مسجد شہر اعظم گڑھ زیر صدارت حضرت مولانا ابو الخیر صاحب قاسمی ناظم اعلی جامعہ شرقیہ لونیہ ڈیہہ منعقد ہوا.
اجلاس کا آغاز حضرت مولانا انتخاب عالم صاحب قاسمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، اس کے بعد بحکم سکریکٹری مولانا حافظ محمد طیب صاحب قاسمی بمہوری نے سابقہ کارروائی کو پڑھ کر سنایا جس پر موجودہ تمام ارکان نے اطمینان کا اظہار کیا، اس کے بعد نئے ٹرم کے لیے باقاعدہ عہدے داران کا انتخاب عمل میں آیا۔
اس انتخابی اجلاس میں جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور کے ناظم اعلی حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی زید مجدھم کو پہلی بار ضلع جمعیۃ اعظم گڑھ کا باتفاق رائے صدر منتخب کیا گیا اور حضرت مولانا عبد المعید صاحب قاسمی سرپرست مقرر کیا گیا ہے۔
جن عہدے داران کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان کی تفصیل یہ ہے:
(1) سرپرست: حضرت مولانا عبد المعید صاحب قاسمی مبارک پور
(2) صدر: حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی ناظم اعلی جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور
(3) سکریکٹری: حضرت مولانا شاہد القاسمی صاحب سرائے میر
(4) خازن: حضرت مولانا انتخاب عالم صاحب قاسمی، شہر اعظم گڑھ
(5) نائب صدور:
مفتی احمد الراشد صاحب قاسمی مبارک پوری۔
مولانا ابو الخیر صاحب قاسمی لونیہ ڈیہہ۔
مفتی شاہد مسعود صاحب قاسمی۔ منگراواں
(6) نائب سکریکٹریز:
مولانا محمد آصف صاحب قاسمی شیخو پور۔
مولانا ارشد صاحب قاسمی، شہر اعظم گڑھ۔
مفتی محمد شاہد صاحب قاسمی، منڈیار پھولپور۔
(7) معاون سکریکٹری: مولانا انور داؤدی صاحب قاسمی، سرائےمیر۔
الحمد للہ بڑے ہی اطمینان وسکون اور اتفاق رائے کے ساتھ انتخابی اجلاس اختتام کو پہنچا، پروگرام نئے صدر حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب کی دعا پر مکمل ہوا۔
اس موقع پر ضلع کی تمام یونٹوں کے ممبران سوائے لال گنج کے شریک ہوئے، جن میں مذکورہ عہدہ داران کے علاوہ مولانا فیصل صاحب اعظمی، مولانا محمد اجمل صاحب خازن جمعیت علماء مبارک پور، مولانا عبد اللہ صاحب، مفتی محمد سالم صاحب قاسمی نائب سکریکٹری جمعیت علماء مبارک پور، مولانا انعام الرحمان صاحب، مولانا محمد صالح صاحب، مولانا عرفان صاحب انجان شہید وغیرہ نے اجلاس میں شرکت کرکے جمعیت علماء اعظم گڑھ کو تقویت بخشی۔
اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تمام ممبران و عہدے داران جمعیت علماء اعظم گڑھ کو بحسن خوبی خدمت انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام عزائم کو پایۂ تکمیل تک پہونچائے۔آمین