سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم جنوری 2019) عالیجناب مختار احمد انصاری ایم ایل اے مئو کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر کے ناظم اعلی وشیخ الحدیث حضرت مولانا ومفتی شاہ احمداللہ صاحب پھولپوری خلیفہ وجانشین محسن الامت عارف باللہ حضرت مولانا و مفتی شاہ محمدع عبداللہ صاحب پھولپوری نوراللہ مرقدہ غازی پور تشریف لے گیے،
اور جناب افضال احمد انصاری و جناب صبغت اللہ انصاری برادران جناب مختار احمد انصاری اور ان کے اھل خانہ سے اظہار تعزیت مسنونہ کیا، حضرت ناظم اعلی صاحب دامت برکاتھم نے اس رنج وغم کی گھڑی میں فرمایا کہ ہر مومن کو اپنے رب سے ملاقات کی خوشی ہوتی ہے، ہر ایک فرد بشر کو دنیا سے کوچ کرنا ہے، اور موت کا جام نوش کرنا ہے، والدین کی نعمت بھت عظیم دولت ہے، خاص طور سے ماں کی شفقت و محبت وتربیت بیٹوں کو بہت یاد آتی ہے، کیونکہ ماں کا وجود رحمت ہے، آج اپنی ماں کی رحمت سے کچھ دنوں کے لیے دوری ہوگئی ہے مگر نیک اولاد کو اللہ تعالی قیامت میں اکٹھا کردیں گے، اس لیے اب ان کے لیےزیادہ سے زیادہ ایصال ثواب وصدقہ کر کے ان کی روح کو خوش کرنےکی کوشش کرنا سعادت مندی کی بات ہے.
اس موقع پر جناب مختار احمدصاحب انصاری ایم ایل اے کو حکومت نے انکی والدہ کے جنازہ میں بھی شرکت کی اجازت نہ دیکر تعصب وعداوت کاثبوت دیا ہم دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی والدہ ماجدہ کی مغفرت فرماےاور ان کےدرجات کو بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، اور جناب مختارانصاری صاحب کو باعزت رہافرماےاور قوم وملت کی خدمت کےلیےقبول فرمائے آمین.
حضرت ناظم اعلی صاحب دامت برکاتھم کے ہمراہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم کے موقر اساتذہ کرام جناب حافظ وقاری کلیم اللہ صاحب نگران اعلی شعبہ حفظ، جناب مولانا توحید احمد صاحب قاسمی نگراں کتب خانہ، جناب مولانا عبدالحمید صاحب قاسمی رکن عاملہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر وغیرہ بھی تھے.