ریان داؤد ابن حافظ عبدالمنان داؤد
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ایمان کے بعد اگر کسی عبادت میں سب سے زیادہ کوتاہی ہوتی ہے تو وہ نماز ہے حالانکہ یہ تمام عبادتوں میں سب سے اہم ہے،اس کی اہمیت بتلانے کیلئے یہی کافی ہے کہ اللہ تعالی نے دیگر عبادتوں کا حکم زمین پر وحی کے ذریعہ یا جبرئیل کے واسطے سے نازل فرمایا،لیکن جب نماز کی باری آئی تو اپنے محبوب کو اپنے پاس بلا کر بغیر کسی واسطے کے انعام اور ہدیہ کے طور پر دیا، اور آپ نے نماز کو اپنی آنکھ کی ٹھنڈک قرار دیا ہے اور مؤمنین کی معراج بتلایا ہے اور ایمان کی علامت قرار دیا ہے یہاں تک کہ اپ نے فرمایا جس شخص کو تم نماز کیلئے مسجد جاتے ہوئے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دیدو،اور اللہ تعالی نے قرآن کریم میں جگہ جگہ مختلف اندازو مختلف اسلوب سے نماز کا حکم فرمایا کہیں پر حاکمانہ تو کہیں پر حکیمانہ انداز،
کہیں نماز پڑھنے والوں کو اجرعظیم کا وعدہ،کہیں نماز ترک کرنے والوں پر سخت وعیدیں فرمائی ایک جگہ آپ نے فرمایاالصلوة عمادالدين فمن اقامها اقام الدين ومن هدمها هدم الدين(نماز دین کا ستون ہے جس نے نماز کو قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا جس نے نماز کو چھوڑ دیا اس نے دین کو ڈھا دیا) اللہ تعالی نے صرف نماز پڑھنے کا حکم نہیں دیا بلکہ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم دیا،اس لئے اللہ تعالی نے فرمایا"قد افلح المؤمنون الذين هم في صلوتهم خاشعون"اور آپ کی نمازوں کی حالت یہ تھی کہ آپ رات و دن عبادت کیا کرتے تھے یہاں تک کہ پاؤں میں ورم آجاتا تھا تو صحابہ کرام کہتے تھے کہ آپ تو بخشے بخشائے ہیں پھر آپ اتنی عبادت کیوں کرتے ہیں تو آپ جواب دیتے کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایا کہ جہنمیوں سے جب پوچھا جائے گا کہ تم جہنم میں کیسے آگئے تو ان کا پہلا جواب یہی ہوگا کہ ہم دنیا میں نماز نہیں پڑھتے تھے،جہنم کا عذاب معمولی عذاب نہیں ہے اس کی چنگاری کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ وہ محل کے برابر ہوگی اللہ تعالی ہمیں اور آپ کو پنجگانہ نماز باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین.