اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: پردھان کے سوتیلے پن کا شکار ہے گاؤں پنچایت مڑها راجہ کا پروا چھوٹا مڑها!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 1 January 2019

سنت کبیرنگر: پردھان کے سوتیلے پن کا شکار ہے گاؤں پنچایت مڑها راجہ کا پروا چھوٹا مڑها!

ناتھ نگر/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز یکم جنوری 2019) ناتھنگر بلاک تحت گاؤں پنچایت مڑها راجہ کے چھوٹے مڑها میں گاؤں پردھان سطح سے عوامی مفاد کے لئے گزشتہ 15 برسوں سے کوئی کام نہیں کیا گیا ہے، اگر کام کیا جاتا ہے تو صرف پردھان کے گاؤں بسیا جوت میں، مذکورہ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سابق پردھانوں کی راہ پر ہی موجودہ پردھان بھی کام کر رہے ہیں، بار بار ذمہ داروں سے اس چھوٹے سے گاؤں کی بدحال صورتحال کے بارے میں مطلع کیا جاتا رہا ہے لیکن نہ تو افسران ہی اس پر کوئی ٹھوس قدم  اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی پردھان.

مذکورہ  گاؤں کے رہنے والے ارشد خان کا الزام ہے کہ میری طرف سے گاؤں پنچایت سکریٹری اور اےڈی او پنچایت سے سفارش کی گئی کہ مذکورہ گاؤں کے سڑک کی تعمیر نہ كرايے، اگر سڑک بنانے میں بجٹ کی کمی ہو، لیکن کم از کم تین چار ٹرالی مٹی ہی ڈال دیں تاکہ ہم گاؤں والوں کو آنے جانے میں پریشانی نہ ہو، گاؤں کے سکریٹری اور اے ای او پنچایت نے  دو دن میں کام کرنے کا واعدہ بھی کیا، لیکن دس دن گزر جانے کے بعد بھی نہ جانے کس دباؤ کی وجہ سے نظرانداز کیا جا رہا ہے، آج تک کوئی بھی عوامی کام پردھان کے ذریعہ  اس گاؤں میں نہیں کیا گیا، جو کہ ان کے تاناشاہی رویے کا ضامن ہے.
تمام گاؤں والوں کا افسران سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ خود آکر صورت حال کا جائزہ لیں، اور اگر عام آدمی کے لئے مشکل کا کوئی سبب نہیں ہے یہ سڑک، تو اس سڑک پر کوئی بھی کام  نہ کیا جائے، لیکن گاؤں کے لوگوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اگر ہم سب کی مانگیں جائز ہیں تو نظرانداز کرنے والے پردھان و ملوث افسران کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں.