اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آہ مولانا شہاب الدین صاحب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 January 2019

آہ مولانا شہاب الدین صاحب!

مولانا فرقان بدر قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
6/جنوری 2019ء صبح ٩بجے بھیونڈی میں مولانا شہاب الدین صاحب کے انتقال کی خبرملی، دل رنجور ہوا، گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے نماز جنازہ میں شرکت سے محرومی رہی، اس لئے ان کے بھائی الحاج عبدالوہاب سیٹھ سے فون پر اظہار تعزیت کیا، اور ظہر بعد کپاڑیہ نگر کرلا پہنچ کر ان کے چھوٹے بھائی عبدالباقی سیٹھ سے تعزیت مسنونہ پیش کیا ۔
مولانا فرقان بدر قاسمی
مولانا شہاب الدین صاحب موضع انجانشہید کے رہنے والے، دارالعلوم دیوبند کے قدیم فضلاء میں سے تھے، استاذ محترم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی ؒ کے ساتھ جامعہ احیا ٕالعلوم مبارکپور میں متوسطات تک تعلیم حاصل کی، پھر تکمیل کیلئے دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا، اور وہیں سے فراغت حاصل کی۔
 مولانا نہایت سادہ مزاج ، بےنفس، کم گو اور نیک صفت انسان تھے، حضرت الاستاذؒ سے بڑا والہانہ لگاؤ اور بےتکلفی تھی، حضرتؒ احیاء العلوم کی طالب علمی کے زمانے سے ہی انجانشہید مولانا گھر آیا کرتے تھے، پھر شیخوپور کے زمانہ قیام میں والد صاحب کی دعوت پر جب کبھی انجانشہید آتے تو مولانا سے ضرور ملتے اور پرانی باتیں چھڑ جاتیں۔
سن ٢٠٠٢ مطابق ١٤٢٣ھ میں جب مدرسہ شیخ الہند قائم ہوا، تو اول دن سے تادم حیات اس سے وابستہ رہے، اور بحیثیت رکن ہر میٹنگ میں شرکت فرماتے اور مفید مشوروں سے نوازتے، ان کے انتقال سے ادارہ ایک مخلص و مشفق ذات سے محروم ہوگیا۔
اللہ مولانا کو اپنے شایان شان بدلہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر کی توفیق بخشے آمین۔