محمد ارشادالحق مفتاحی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ہریانہ(آئی این اے نیوز 13/جنوری 2019) شہر پانی پت کی ودیانند کالونی مسجد نور جامعہ شمس العلوم ٹرسٹ میں جمعیت کے نو منتخب عہدیداران واراکین کے استقبال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا محمد الیاس نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا ابرار قاسمی نے انجام دیے، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا.
مہمان خصوصی مولانا محمد ھارون صدر جمعیت علماء ضلع پانی پت نے اپنے خطاب میں جمعیت کے انتخابی منشور پر روشنی ڈالتے ہوئے مطلع کیا کہ 16/1/2019بروز بدھ صبح سنولی خورد میں صوبائی انتخاب ہوگا۔
مفتی داؤد قاسمی نائب صدر جمعیت علماء پانی پت نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں جمعیت علماء کی تاریخ اور اکابرین جمعیت کی قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے جمعیت کے مقاصد اور اتحاد بین المسلمین پر زور دیا.
صدر اجلاس مولانا محمد الیاس نے شہر کی تمام نو منتخبہ جمعیتوں کا تفصیلی تعارف کرایا، ہر مسجد میں تفسیر قرآن ہو، اور ہر ماہ شہر کے تمام حلقوں کا کسی ایک مقام پر اجلاس منعقد کیا جائے، دونوں تجاویز کو منظور کر آیندہ "من موہن نگر مسجد ابوبکر" 17/2/2019بروز اتوار جمعیت کی تمام یونٹوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا،اخیر میں قاری محمد ذیشان قادری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، مولانا ھارون کی دعاءپراجلاس کا اختتام ہوا.
اجلاس میں خصوصی طور پر مفتی ناظم، قاری اظہار، ایم ایم اسلام، مولانا غیور، مولوی خالد، مولانا افضال، مولانا صادق، حاجی تنویر احمد وغیرہ شریک رہے.