اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان کی سیاست میں نیا موڑ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 20 January 2019

ہندوستان کی سیاست میں نیا موڑ!

غالب فلاحی
ــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/جنوری 2019) ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے اتحاد کے بعد پورے ہندوستان کی سیاست کا رخ ہی بدل گیا ہے اس عظیم اتحاد کے اثرات پورے ملک میں نظر آ رہے ہیں، اس اتحاد کے بعد بی جے پی کی نیندیں اڑ گئی ہیں تو وہیں کانگریس بھی اپنی سیاست بچانے میں لگی ہوئی ہے،
اس کے اثرات اس قدر ہیں کہ ہر ہندوستانی شہری اس کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ اس اتحاد کے بعد بہار سے تیجسوی یادو بھی حرکت میں نظر آنے لگ گئے، وہ فوری طور پر اتر پردیش کا رخ کرتے ہیں اور اتحاد کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں تو وہیں پچھم بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی حرکت میں نظر آتی ہیں وہ بھی ایک مہا ریلی Organize کراتی ہیں اور اس مہا ریلی میں کشمیر سے کنیا کماری تک کی چھوٹی بڑی پارٹیوں کو invite کرتی ہیں اور اس مہا ریلی میں کئی چھوٹی بڑی پارٹیاں شامل ہو کر عظیم اتحاد کا اعلان کرتی ہیں اور بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتی ہیں، وہیں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ بھی دوسرے صوبوں کی پارٹیوں سے بات کرنے میں لگے ہوئے ہیں ادھر بی جے پی کا تو برا حال ہوا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ کانگریس بھی کافی ڈری نظر آ رہی ہے کیونکہ کانگریس کو ڈر ہے کہ کہیں یہ عظیم اتحاد بی جے پی مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ کانگریس مخالف نہ ہو جائے.