سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این نیوز 18/فروی 2019) بزم شبلی طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سرائے میر اعظم گڑھ کی آخری اور سالانہ میٹنگ آج بروز دوشنبہ بتاریخ 18 فروری دن میں بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوئی، یہ میٹنگ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مولانا محمد انظر اعظمی کی نگرانی میں منعقد ہوئی، اس میٹنگ میں بزم شبلی کے ماہانہ پروگرام کے بارے میں بات چیت ہوئی، اور آخری ماہانہ پروگرام کی تاریخ 4 مارچ بعد نماز مغرب متعین کی گئی، جس میں میڈیا کا موجودہ وقت میں کرادر اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے انٹرویو، بیت بازی وغیرہ پروگرام کو ترتیب دیا گیا، پھر بزم شبلی اور اچھی بات کے سالانہ پروگرام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا، میٹنگ میں سالانہ پروگرام 29 اپریل 2019 بروز دوشنبہ بمقام سرائے میر میں ہونا طے پایا ہے، سالانہ پروگرام میں تقریب اعزاز کا بھی انعقاد ہوگا، سالانہ تقریب میں کل چھ طرح کے پروگرام پیش کئے جائیں گے
1۔ لائٹ آف ساؤنڈ
2۔ بیت بازی
3۔ کون دیگا جواب؟
4۔ پانچ کی آواز
5۔ کوئز کمپٹیشن
6۔ ذہن دوڑائیں
کوئز کمپٹیشن اور ذہن دوڑائیں میں کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے.
اس پروگرام میں سالانہ میگزین کا بھی رسم اجرا کیا جاۓ گا، میٹنگ میں محمد مذکر اصلاحی، محمد افضل اعظمی، عبدالرزاق، ابوالفیض، سمیع اللہ، محمد احمد ان کے علاوہ طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے شرکت کی.