نئی دہلی(آئی این اے نیوز 6/فروری 2019) آئین ہند کے نفاذ کے دنوں کی یاد میں ایک شاندار پروگرام مدرسہ اسلامیہ جامعہ الشہید الرابعہ درگاہ پنجا شریف میں منعقد کیا گیا، اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں شاہی امام شیعہ مسجد کشمیری گیٹ مولانا محسن تقوی نے کہاکہ جنگِ آزادی میں تمام طبقات کے لوگوں نے اپنی قربانیاں پیش کیں، انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے مسلمانوں کو آئین ہند کے نفاذ کے دن یعنی یومِ جمہوریہ کو جوش خروش سے منانا چاہیے، مولانا محسن تقوی نے مزید کہاکہ ملک کے ہر شخص آزادی کی قیمت کا پتہ ہونا چاہیے ۔
بھارت میں مختلف مذاہب اور مختلف مکتبِ فکر کے لوگ بڑے پیار و محبت سے رہتے ہیں۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید رشید نے کہا کہ اس ملک کا مسلمان ہمیشہ بھارت کو اپنا ملک مانتا رہا ہے اور یہاں کے آئین پراسے پورا بھروسہ ہے، انہوں نے کہاکہ کچھ شر پسند عناصر مسلمانوں کی ایک غلط شبیہ بنانے کی کوششیں کی ہیں لیکن مسلمانوں نے ہمیشہ حُب الوطنی کا ثبوت پیش کیا ہے .
مسلمانوں نے اس ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ہیں، ہم اشفاق ﷲ خان، ویر عبد الحمید ، بریگیڈئیر عثمان قربانیوں کو کیسے فراموش کر سکتے ہیں، مجاہدِ آزادی اور مسلم فوجیوں نے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور ملک کے سیکولر کو تحفظ فراہم کرنے کی خدمات انجام دی ہیں ۔اس موقع پرمولانا غافر رضوی نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہ یومِ جمہوریہ پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ آئین ہند ملک کے تمام لوگوں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے، انہوں نے بھیم راؤ امبیڈکر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پوری دنیا میں امن ، بھائی چارہ ، پیارو محبت کے طور پر جانا جاتا تھا، انہوں نے ملک کے تمام لوگوں سے ملک کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری نیاز احمدقاسمی نے کہاکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح مسلمانوں نے بھی جنگِ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا، ملک کی آزادی کیلئے مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی تھیں۔
قاری نیاز احمد نے مدارس کے بچوں سے یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ جو ش و جذبہ کے ساتھ منانے کی اپیل کی ۔
اس موقع پر مولانا عباس غازی، شاکر حسین، سید غیورالحسن، مولانا عرفان، مولانا مظہر غازی، مولانا قاری محمد شاہد سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔