اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قرآن و سنت پر عمل پیراں ہوکر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں مسلمان، اطاعت خداوندی، اور حب رسول کی عملی تصویر ہیں حضرات صحابہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 February 2019

قرآن و سنت پر عمل پیراں ہوکر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں مسلمان، اطاعت خداوندی، اور حب رسول کی عملی تصویر ہیں حضرات صحابہ!

محمد سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پکھرایاں/کانپور دیہات(آئی این اے نیوز6/فروری 2019) مدرسہ عربیہ مدینة العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان پیام شریعت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں معروف و مشہور علماء کرام نے شرکت کی اور سامعین کو بیش قیمت اسلامی تعلیمات سے آشنا کرایا اور شریعت مطہرہ کے پیغام سے امت کو آشنا کیا.
کانفرنس کی صدارت فرمارہے مشہور عالم دین جناب مولانا مشتاق احمد قاسمی ناظم مدرسہ نے کہا کہ انسانوں کو صحیح طریقے پر زندگی گزارنے کے لئے دو
چیزوں کی ضرورت ہے ایک قرآن مجید  ایک سنت رسول اللہ، جو شخص بھی قرآن کریم اور جناب رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرکے زندگی گزارے گا وہ کامیاب ہوگا، اور جو قرآن و سنت سے دور ہوگا وہ ناکام ہوگا، انسانوں کا نفس برائی کی طرف لے جاتا ہے، دوچیزیں انسان کو تباہ کر دیتی ہے ایک نفس امارہ اور ایک شیطان جو نفس امارہ کے مطابق چلےگا اور جو شیطان کی بات مان کر چلے گا وہ ناکام اور تباہ ہوجائےگا، اللہ تعٰالی نے جنت میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیھا السلام کو حکم دیا کہ اس درخت کے قریب مت جانا اور جب آدم علیہ السلام نے اس درخت کا پھل کھالیا تو اللہ نے حکم دیا کہ تو تم سب جنت سے نکل جاؤ اور جب میرے پاس سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو اس ہدایت کی پیروی کرے گا ان پر نہ تو کوئی غم ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے، کیونکہ جب انسان کسی چیز کے قریب جائےگا تو ظاہر سی بات ہے کہ اسکی طرف مائل ہوجائے گا، اسی لئے انسانوں کو اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ گناہوں کے قریب بھی نہ جائیں، زنا کے قریب نہ جائیں چوری کے قریب نہ جائیں، بے حیائی اور خرافاتوں کے قریب نہ جائیں،
نفس امارہ گناہ کرواتا ہے شیطان گناہوں کی طرف بلاتا ہے اس لئے مسلمان جب نفس امارہ پر محنت کرتا ہے عبادات ادا کرتا ہے برائیوں سے دور ہوتا ہے تو پھر یہ نفس لوامہ بنتا ہے اور پھر جب یہ نفس قابو میں آتا ہے تو نفس مطمئنہ بنتا ہے جس کے بارے میں اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ "اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ جا راضی اور خوش ہوکر اور میرے بندوں اور میری جنت میں داخل ہوجا".
مشہور مقرر جناب مولانا نعمت اللہ قاسمی رجپوری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ کا بہت بڑا احسان اور کرم ہے کہ اس نے اسلام عطاء کیا، اسلام سلام سے بنا ہے اور سلام اللہ تعٰالی کے ناموں میں سے ایک نام ہے جسکے معنیٰ ہیں سلامتی کے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کسی کے لئے خطرہ نہیں ہوتا مسلمان خود بھی امن میں ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی مامون رکھتا ہے، اپنے آپکو اللہ کے حکم کے تابع کردینا مسلمان ہونے کا مطلب ہے اللہ کی شان بڑی ہے اللہ بڑی عظمتوں کا مالک ہے اور انسان ہونے کا تقاضا ہے کہ اپنے آپکو اللہ کے حکم کے تابع کردیا ہے اللہ کے بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کریں، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثار صحابہ عملی تصویر اور نمونہ ہیں اطاعت خداوندی اور حب رسول کی کہ صحابہ نے ایک ایک حکم پر دل و جان سے عمل کرکے دکھایا اسی لئے اللہ نے انکو خطاب دیا کہ اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سےراضی ہوگئے نبی جیسا کامل استاذ ملا تھا حضرات صحابہ کو اس لئے اللہ رب العالمین کائنات بے مثل و بے مثال جماعت تیار کی، جنکے بارے میں اللہ رب العالمین ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم نے تمام صحابہ کے لئے بھلائی کا وعدہ کررہا ہے، انکی بے مثال قربانیاں ہے دین اسلام کی اشاعت میں، صحابہ کی زندگی نمونہ ہے اہل ایمان کے لئے اور بدعت و گمراہی میں ڈوبی ہوئی انسانیت کے لئے مثل نجوم کے ہیں، صحابہ، جو ظلمت میں راستہ دکھانے والے ہیں.
کانفرنس میں مفتی محمد شاہد قاسمی، اور مولانا ایوب ندوی صاحب نے بھی خطاب کیا، مولانا عبد الواجد قاسمی، مولانا محمد خالد قاسمی، حافظ محمد احسان الحق صاحب، حافظ محمد سیف الاسلام خواص طور سے شریک رہے، نظامت کے فرائض مولانا عبد الماجد قاسمی نے انجام دئے، اور بڑی تعداد میں لوگ شریک رہے.