اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: مدرسہ تعلیمی بورڈ سینٹر مراکز میں بے ضابطگی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 February 2019

سنت کبیرنگر: مدرسہ تعلیمی بورڈ سینٹر مراکز میں بے ضابطگی!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 6/فروری 2019) مدرسہ بورڈ کے امتحانات آئندہ 11فروری سے شروع ہونے والے ہیں، امتحان کو  نقل سے پاک رکھنے کے لئے حکومت اور افسران پوری طرح کمر بستہ ہیں، ضلع سنت کبیر نگر میں اقلیتی محکمہ میں سی سی کیمرہ لگے ہوۓ مدارس اور انٹر کالج کو امتحان مراکز متعین کیا ہے۔
ضلع میں کل امتحان دینے والے طلباء کی تعداد 3679 ہے، جن میں سے سبھی امتحان مراکز کو ان کے انعقاد کی صلاحیت کے اعتبار سے طلباء کو منقسم کیا جاتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا، ناتھ نگر اور پولی بلاک حلقہ کے امتحان مراکز میں بے ضابطگی دیکھنے کو ملی، جہاں ناتھنگر بلاک کے دو امتحان  مراکز فاران انٹر کالج اور مریم میموریل انٹر کالج چھتہی کی وسعت 400/400 طلباء کی ہے، لیکن یہ کیا معمہ ہے کہ سمجھ سے باہر ہے۔
اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ جب 400 طلباء ایک ہی کالج میں امتحان دے سکتے ہیں تو 257طلباء کے لئے دو امتحان مراکز کی کیا ضرورت تھی، اسی طرح پولی بلاک حلقہ کے دو امتحان مراکز ایچ آر کے انٹر کالج بکولی اور مولانا آزاد انٹر کالج پولی میں بھی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، جس انٹر کالج میں 206طلباء امتحان دے سکتے ہیں، کیا اس میں اور 66 طلباء کی گنجائش نہیں ہے، ویسے تو دیرینہ عادت کے مطابق ہی ہوا ہے جبکہ علاقائی عوام کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے.