اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بجلی بل بقایہ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 February 2019

بجلی بل بقایہ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع!

 جمال احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز18/فروری 2019) اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے سرچارج سمادھان یوجنا کی تاریخ میں 38 دنوں کا اضافہ کر دیا ہے، پاور کارپوریشن نے حکومت ہند کی جانب سے جاری بقایہ بجلی بل مع رعایت جمع کرنے کی اس اسکیم کی آخری تاریخ 15 فروری متعین کی تھی اسے بڑھا کر اب 25 مارچ کر دیا گیا ہے، اس اسکیم کے تحت شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے 2 کلو واٹ والے گھریلو اور کاروباری اور کاشتکار صارفین کو 100 فیصد سرچارج معاف کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گا.
 پاور کارپوریشن کے چیئرمین اور پرنسپل سیکرٹری توانائی آلوک کمار نے بتایا کہ اب تک 18 لاکھ صارفین اس اسکیم کا فائدہ اٹھا چکے ہیں، زیادہ سے زیادہ صارفین کو فائدہ فراہم کرنے کیلئے ایکس ای این یعنی ایگزیکٹو انجنیئروں کو ذیلی مراکز بجلی گھروں پر کیمپ لگانے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی او دفاتر، کلیکشن سینٹر اور جن سیوا کیندر یعنی سی ایس سی پر رجسٹریشن کی سہولیت دستیاب ہے، ان مراکز پر صارفین بجلی بل کی اصل کاپی لےجا کر( 31 دسمبر 2018 تک کا سر چارج چھوڑ کر) بقایہ رقم کا 30 فیصد جمع کرکے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے بعد صارفین باقی رقم 31 مارچ تک جمع کر سر چارج سمادھان اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
وہیں دوسری جانب بجلی صارفین یونین کے صدر اودھیش کمار نے جمعہ کو وزیر توانائی شری کانت شرما سے ملاقات کر سر چارج سمادھان اسکیم کی تاریخ 31 مارچ کرنے کا مطالبہ کیا، وزیر توانائی کو سونپے گئے اپنے درخواست نامہ میں اودھیش کمار نے نیا بجلی کنکشن, بجلی بل میں اضافہ, دیہی بجلی گھروں پر شہری شرح کا نفاذ سمیت دیگر کاموں میں قواعد کو نظر انداز کرنے کی شکایت کی، صدر اودھیش کمار کے مطابق وزیر توانائی شری کانت شرما نے اس اسکیم کی تاریخ 31 مارچ تک بڑھانے اور بجلی صارفین کو ہراساں کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے.