رپورٹ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز18/فروری 2019)دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے تحت پولیس چوکی بیڑہر گھاٹ پر کل تقریبا 11بجے ایک طرف جہاں نصف درجن نامعلوم لوگوں نے ایک نوجوان کی پولیس چوکی کے اندر پولیس کی موجودگی میں جم کر مارا پیٹا، وہیں اطلاع پر پہونچی دھن گھٹا پولیس وپڑوسی ضلع جہانگیر گنج تھانہ کی پولیس پہونچتے ہی نامعلوم بدمعاشوں نے راہ فراری اختیار کرلی، اس معاملے کو لیکر متاثرہ کی حمایت میں پولیس چوکی پر موجود پولیس کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے اور چوکی پر گھنٹوں جم کر ہنگامہ کیا.
موصولہ خبر کے مطابق ببولا نشاد زوجہ دینش نشاد موضع کھالے پوروا مقامی تھانہ حلقہ واقع بیڑ ہر گھاٹ گھاگھرا ندی کی سرحد پر چھپر رکھ کر چائے فروخت کرنے کی دوکان واقع ہے، دینش کی بیوی ببلا نے مقامی تھانہ میں دی گئی تحریر میں کہا ہےکہ ہمارے چائے کی دوکان میں ناتھ نگر کے دو افراد چائے پی رہے تھے اسی دوران پڑوس کی بھی چائے کی دوکان میں نامعلوم نصف درجن افراد بھی چائے پی رہے تھے اور آپس میں گالی گلوج بھی کررہے تھے ایک دوکان پر چائے پی رہے لوگوں نے یہ سوچا کہ ہم لوگوں کو گالی دی جارہی ہے دوسرے دوکان پر موجود نامعلوم لوگوں نے سوچاکہ ہم لوگوں کو گالی دی جارہی ہے اسی بات کو لیکر نصف درجن نامعلوم لوگوں نے پولیس چوکی پر تعینات ایک پولیس ملازم کو اطلاع دی، موقع پر پہونچی بیڑہر گھاٹ پولیس نے میرے شوہر کو نصف درجن نامعلوم لوگوں کے ساتھ چوکی کے کمرے میں لے گئی اور پولیس کی موجودگی میں نصف درجن نامعلوم لوگوں نے چوکی کے دفتر میں جم کر مارا پیٹا گیا، اسی پر بس نہیں نامعلوم بدمعاشوں نے پڑوسی ضلع امبیڈکر نگر تھانہ جہانگیر گنج پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی چوکی کے اندر مارنے پیٹنے کی اطلاع پر تھانہ دھن گھٹا اور جہانگیر گنج پولیس جب تک پہونچتی کہ نصف درجن نامعلوم بدمعاشوں نے راہ فراری اختیار کر لی موقع پر پہونچے متاثرہ کے گاؤں و کنبہ والوں نے پولیس چوکی بیڑہر گھاٹ پر گھنٹوں جم کر ہنگامہ کیا اور پولیس مردہ باد کے نعرے لگائے.