اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمان احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت موجود ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 February 2019

مسلمان احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت موجود ہے!

ظالمانہ حکومتوں کا انجام تباہی و بربادی ہے: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی
محمد فرقان
ـــــــــــــــــــــ
کولار(آئی این اے نیوز 9/فروری 2019) آج پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھایا جارہا، اغیار دن رات مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، ہمارا پیارا ملک جسے مسلمان نے آزاد کروایا، یہاں بھی مسلمانوں پر دن بہ دن ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے۔مسلمان ملکی اور عالمی حالات کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہو چکا ہے۔جو کبھی بادشاہ تھا آج فقیر بنا ہوا ہے، جو کبھی مالک تھا آج نوکر بن چکا ہے،
مذکورہ خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے مسجد اقصٰی، رحمت نگر،کولار میں ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شاہ ملت نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ حالات سے گھبرا کر ہمیں حق کی راہ ترک نہیں کرنی چاہئے۔اللہ ظالموں کو مہلت دیتا ہے۔لیکن ظالموں کا خاتمہ،انکی تباہی و بربادی طے ہے۔مولانا نے کہا کہ اللہ نے فرعون کے ساتھ کیا کیا؟ نمرود، ہامان، شداد، ابو جہل کیساتھ کیا کیا؟ کیا انکو انکے انجام تک نہیں پہنچا یا۔مولانا نے فرمایا کہ اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔مولانا نے فرمایا کہ اسی طرح اللہ نے چھوٹ دے رکھی ہے گجرات کے قاتلوں کو، بابری مسجد کے قاتلوں کو، مظفر نگر اور آسام کے قاتلوں کو، ایک دن آئے گا جب اللہ انہیں بھی انکے انجام تک پہنچائے گا۔مولانا نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے فرمایا کہ حکمرانوں کان کھول کر سن لو! ظالمانہ حکومتوں کا انجام صرف اور صرف تباہی و بربادی ہے۔انہوں نے ظلم و تشدد کو سیاست کا حصہ قرار دینے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ساڑے آٹھ سو سال تک ہم نے اس ملک پر حکومت کرکے عدل و انصاف کی وہ مثال پیش کی جسے کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔مولانا نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم جب دین و شریعت پر عمل پیرا ہونگے تو اللہ کی مدد و نصرت ہمارے ساتھ ہوگی۔لیکن آج ہم خود دین و شریعت سے دور ہوتے ہوئے اغیار کے طور و طریقوں کو اپنا چکے ہیں۔مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ مسلمان احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت موجود ہے اور اللہ کا دربار آج بھی کھلا ہوا ہے۔مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے فرمایا کہ جس دن مسلمان اپنی زندگی دین و شریعت کے مطابق گزارنا شروع کردیگا ان شاء اللہ باشاہیت اور سلطنتیں اس کے پیروں تلے ہونگیں۔