اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے اکابرین کا جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ کی جانب سے استقبال‎!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 February 2019

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے اکابرین کا جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ کی جانب سے استقبال‎!

جالنہ(آئی این اے نیوز 10/فروری 2019) پچھلے دنوں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے انتخاب کے بعد جو ناگفتہ بہ حالات اور نا خوشگوار واقعات رونما ہوئے اس سے جمعیۃ علماء کے متعلقین دل گرفتہ تھے، لیکن اس کے بعد صوبائی جمعیۃ کے عہدیداران و اکابرین نے جس درجہ تحمل، ایک دوسرے کا احترام جمعیۃ کے مفاد میں ملحوظ رکھا خصوصاً حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے ممبئی تشریف لانے کے بعد اور ان کے مشورہ و ایماء کو جس انداز سے ہمارے صوبائی جمعیۃ کے ذمہ داروں نے خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کیا اور تمام اختلافی امور کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حضرت والا کے حکم پر عمل کیا یہ طرز عمل تمام تحریکوں اور دینی جماعت کے لئے قابل تقلید ہے۔
مولانا سید نصر اللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ کی خبر کی بموجب مراٹھواڑہ جمعیۃ علماء کا وفد پرسوں ممبئی آیا، جس میں مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ، مولانا سید نصر اللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ ،حافظ عبد العظیم نائب صدر جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ ،قاری عبد الرشید حمیدی صدر جمعیۃعلماء ضلع پربھنی ، عبد القدیر مولانا رکن عاملہ جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ ، مولانا شعیب القاسمی جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء شہر اورنگ آباد موجود تھے۔اس وفد نے صوبائی جمعیۃکے بزرگوں سے ملاقات کی اور ان کے اس موجودہ قابل تحسین طرز عمل اور جمعیۃعلماء کے مفاد میں آپس میں ارتباط و خلوص سے خوش ہوئے ان کا استقبال کیا ،ان حضرات نے گلزار احمد اعظمی سربراہ قانونی امداد کمیٹی مہاراشٹر ،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر ،مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی ،ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا جمعیۃعلماء کے دفتر میں شال پوشی کے ذریعہ استقبال کیا گیا ۔
بعدہ علاقہ کے در پیش مسائل پر مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا گیا ،نیز علاقہ مرٹھواڑہ میں کیسے جمعیۃ علماء کو مضبوط و مستحکم کیا جائے اس کے لئے مشورہ ہوا،نیز اکابرین جمعیۃ کو اپنے علاقہ میں مدعو کرکے مناسب دعوتی و اصلاحی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا۔