اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہمیں امت محمدیہ میں پیدا ہونے پر فخر ہونا چاہیے: قاری سید عثمان منصورپوری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 February 2019

ہمیں امت محمدیہ میں پیدا ہونے پر فخر ہونا چاہیے: قاری سید عثمان منصورپوری

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت /باغپت (آئی این اے نیوز 9/فروری 2019) قصبہ بڑوت کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ نوریہ پھونس والی مسجد میں گزشتہ روز سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا، جس کی صدارت حضرت قاری محمد سید عثمان منصورپوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند ،و صدر جمعیۃ علماء ھند نے فرمائی، جب کہ سرپرستی سراج الملت حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی خلیفہ حضرت ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض مشترکہ طور سے حضرت مولانا محمد جابر صاحب و حضرت مولانا عارف الحق صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت و صدر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند ضلع باغپت نے انجام دیئے.
مجلس کا آغاز قاری عنایت الرحمان میرٹھی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا،جب کہ ھدیہ نعت شاعر اسلام حضرت مولانا قاری محمد احسان محسن صاحب و معروف شاعر حضرت مولانا مفتی محمد اکرم فیاضی کاندھلوی نے پیش کیا.
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد اسماعیل صادق صاحب مہتمم مدرسہ فلاح دارین بلاس پور ،و ناظم رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند ضلع مظفرنگر نے حقوق والدین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اولاد والدین کو بوجھ سمجھتے ہیں جب کہ یہ زندگی کی انمول دولت ہے، جب یہ دولت ہاتھ سے چھن جاتی ہے تو پھر پچھتاوا ہوتا ہے، اس لیے زندگی رہتے ان کی قدر کریں، اسی طرح جلال آباد سے تشریف لائے حضرت مولانا محمد رضوان نسیم صاحب استاذ حدیث مفتاح العلوم جلال آباد نے آپسی بھائی چارگی پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے اندر یہ وبا عام ہوگئی ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے زندگی بھر کے لیے بولنا چھوڑدیتا ہے جب کہ اللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت تنبیہ فرمائی ہے، اس لیے چغل خوری بغض و حسد سے بالکل بچے اس سے پورا معاشرہ تباہ ہوچکا ہے.
اجلاس کی صدارت فرمارہے حضرت قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند ،و صدر جمعیۃ علماء ھند نے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ جنت کی کنجی وہ ایمان ہے اس لیے اپنے اور اپنی نسل کے ایمان کو بچائے اور امت محمدیہ میں پیدا ہونے پر فخر محسوس کریں، کیونکہ جتنے بھی انبیاء کرام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا تشریف ان کی امت کی جنت میں جانے والوں کی چالیس صف ہوں گی اور امت محمدیہ کی اسی صف ہوگی ،اجلاس کا اختتام حضرت والا کی رقت آمیز دعا پر ہوا.
اجلاس میں علامہ محمد یامین صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم جلال آباد، حضرت مولانا سید بلال حسین صاحب تھانوی سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا.
اس موقع پر حضرت مولانا عبد الستار صاحب مہتمم مدرسہ ھذا، مولانا محمد صاحب استاذ مدرسہ ھذا، مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت، حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت، مولانا محمد راشد صاحب رٹھوڈہ، مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، قاری محمد صابر صاحب صدر تحصیل بڑوت، قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت ،حضرت مولانا ریاض صاحب صدر حج کمیٹی تحصیل بڑوت، قاری محمد طارق فلاحی نمائندہ اخبار مشرق و مہتمم معہد مرشد الامت اسارہ، مولانا محمد عرفان صاحب، حضرت مولانا مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ نمائندہ آئی این اے نیوز سمیت دیگر علماء کرام ضلع باغپت و دیگر اضلاع سے تشریف لائے علماء و عوام نے شرکت فرمائی، مجلس کے اختتام پر حضرت مولانا محمد عارف الحق صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ نوریہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.