اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ نجمہ للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیھا دوبولیا میں۵/فروری ٢٠١٩ کو اسلامک کوئز مقابلہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 3 February 2019

مدرسہ نجمہ للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیھا دوبولیا میں۵/فروری ٢٠١٩ کو اسلامک کوئز مقابلہ!

سلمان کبیر نگری
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019) دودھارا تھانہ علاقہ میں واقع مدرسہ نجمہ للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیھا دوبولیا میں ۵/فروری ٢٠١٩ کو مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی جانب سے اسلامک کوئز مقابلے کا انعقاد ہورہا ہے، کوئز مقابلہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں.
ناظم امتحانات محبوب عالم ندوی نے بتایا کہ اکیڈمی کی جانب سے اس کویز مقابلے کا انعقاد گزشتہ چار سالوں سے کیا جا رہا ہے، جس میں علاقے کے مختلف مدارس و مانٹیسریز کے طلباء بڑے ذوق وشوق سے شریک ہوتے ہیں، اس سال بھی اس مقابلے میں علاقے کے درجن سے زائد مدارس کے طلباء شریک ہو رہے ہیں جو قابل ستائش ہے، محبوب عالم ندوی نے بتایا کہ اس سال کے امتحان میں گزشتہ سالوں سے زائد بچے شریک ہو رہے ہیں جن کی تعداد ٢٩٢ ہے، جس میں ٤٧ بچے اور ٢٤٥ بچیاں ہیں، امتحان صبح ٩:٣٠ سے شروع ہوگا، درجہ ایل کے جی سے درجہ پانچ تک کے طلباء امتحان صرف زبانی ہوگا، باقی درجات کے امتحان تحریری اور زبانی دونوں ہوں گے.