اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم وقف دیوبند میں بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ کا اختتامی اجلاس بحسن خوبی اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 16 February 2019

دارالعلوم وقف دیوبند میں بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ کا اختتامی اجلاس بحسن خوبی اختتام پذیر!

رپورٹ: شہزاد احمد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 16/فروری 2019) کل گذشتہ دارالعلوم وقف دیوبند کی مایہ ناز انجمن بزم شاہ عبدالغنی کا اختتامی اجلاس عمل میں آیا، پروگرام کا آغاز قاری فرحان اعظمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت و محبت کا گلدستہ مولوی معاذ اعظمی نے پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولوی محمد ارقم اعظمی نے انجام  دیئے.
واضح رہے کہ اس پروگرام میں  تقریر اول اسعد اللہ اعظمی اور تقریر ثانی ولید اعظمی نے پیش کی، کل نو طلباء نے مختلف عناوین اور حساس موضوعات پر مسابقہ میں حصہ لیا تھا.
سالانہ مسابقہ خطابت میں پہلی پوزیشن اسعد اللہ 1200 دوسری پوزیشن ارقم چھاؤں  1100 اورتیسری پوزیشن ولید اعظمی 1000 نے حاصل کی، اور مسابقہ صحافت میں دس طلباء نے شرکت کی، سالانہ مسابقہ صحافت میں پہلی  پوزیشن عمادالدین 1500، دوسری پوزیشن ولید اعظمی 1400 اور تیسری پوزیشن  اسعد اللہ1300  نے حاصل کی 
جبکہ دیگر مساہمین کو تشجیعی انعام خطابت میں 500 اور سالانہ مسابقہ صحافت میں تشجیعی انعام  600 کا دیا گیا ہے.
اسی طرح ششماہی مسابقہ صحافت و خطابت میں پہلی پوزیشن صحافت میں ولید 1100 دوسری پوزیشن عمادالدین 1000تیسری پوزیشن فریدالدین اعظمی 900 نے حاصل کیے، اور خطابت میں پہلی پوزیشن اسعداللہ 900 دوسری پوزیشن 800ارقم چھاؤں اور تیسری پوزیشن محمد اکمل  700 جبکہ دیگر مساہمین  کو تشجیعی400 انعام دیا گیا ہے، اور انجمن میں مکمل حاضری پر 700 محمد اعظم، محمد ولید محسن فیروز اعظمی، بیت بازی کا انعام 200اور مکالمہ250صدر انجمن کو 700 انجمن کی جانب سے اور ناظم انجمن کو400  تائید صدارت اور تحریک خطبہ استقبالیہ 300 تلاوت فرحان اعظمی 200 نیز کوئز پیش کرنے والے افراد کو 150 روپے کی کتاب دی گئی ہے اور صحیح جواب بتانے والے کو 120 روپے کی کتاب دی گئی ہے، جبکہ اخیر میں انجمن کی رپورٹ صدر انجمن محسن فیروز اعظمی نے پیش کی.
مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی عمران صاحب دیوبندی نے اپنے خصوصی خطاب میں دیوبند کی سرزمین پر طلبہ عظام کو اللہ کی جانب سے منتخب شدہ بتلاتے ہوئے یہ فرمایا کہ دارالعلوم یا دارالعلوم وقف کے بچے بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں لہذا طلبہ عزیز اپنے مقام کو پہچانیں اور موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے اپنے صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے مکمل جدوجہد کریں ۔ 
  پروگرام کی صدارت کر رہے حضرت مولانا محمد  ششماد رحمانی صاحب نے اپنے قیمتی بیان میں انجمن کی اس کار کردگی پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ انجمن کے خوش آئین نتائج کو دیکھ کر صدر انمجن اور تمام شرکاء بزم کو خوب مبارکباد پیش کیں اور اپنے قیمتی بیان میں طلباء کو پند ونصائح کرتے ہوئے خطابت کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خطابت کو سب سے اہم شعبہ قرار دیا کہ انسان پانچ منٹ کے اندر پانچ لاکھ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے نیز یہ فرمایا کی حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر نبی آخر الزمان تک ہر پیغبر واعظ اور  خطیب رہے اور اخیر میں امت مسلمہ کے اندر اختلاف و انتشار اور گروہ بندیوں کی اہم وجہ کبر اور تکبر بتاتے ہوئے اس سے دور رہنے کی تلقین کی، بعد ازاں انہیں کے با برکت ہاتھوں سے انعامات کی تقسیم ہوئی اور انہیں کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔