آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 16/فروری 2019) جموکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ کیے گئے شر پسندانہ حملے کی حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ نے پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے کہا کہ ہم شہیدوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہم دعا کرتے ہیں کہ جو زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔
ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے حکومت ہند سے اس معاملے ضروری پیش رفت کرنے کی گزارش بھی کی اور کہا کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان، محمد شاہد خان، رفیع اللہ لاری، شمشاد احمد، شفیق پردھان، فضل الرحمان کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں.