اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک متحد ہے، ہم اپنی فوج، ان کے خاندان اور حکومت کے ساتھ ہیں: محمد علی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 February 2019

دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک متحد ہے، ہم اپنی فوج، ان کے خاندان اور حکومت کے ساتھ ہیں: محمد علی

وليدپور/مئو(آئی این اے نیوز 18/فروری 2019) نگر پنچایت وليد پور میں جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں کینڈل مارچ نکال انہیں خراج عقیدت پیش کیا، یہ کینڈل مارچ شہر کے رام لیلا میدان سے شروع ہوکر چھوٹی مارکیٹ، بڑی مارکیٹ، بچلہ پورہ، قاضی ٹولہ، خاد گودان بھٹی، محلہ ڈيه ہوتے ہوئے رام لیلا میدان میں جاکر ختم ہوا اور دہشت گردی کا پتلا پھونکا گیا، اور شہید کی قربانیاں یاد کیا گیا.
مارچ کی قیادت کر رہے چیئرمین نمائندے محمد علی  نے کہاکہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہمارے ملک کے جوانوں پر جو دہشت گرد حملہ ہوا ہے وہ غیر انسانی اور دردناک ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم تمام نگرواسی اس دہشت گردانہ حملے کہ سخت مذمت کرتے ہے، ہم شہید جوانوں کو سچی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا شہیدوں کے اہل خانہ کو صبر دیں اور زخمی جوانوں کو فوری صحتیاب کرے، دکھ کہ اس گھڑی میں پورا ملک متحد ہے اور اپنی فوج اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے، حکومت اس دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے ہم سب بھارتی حکومت کے ساتھ ہیں.
کینڈل مارچ میں بنیادی طور پر چیئرمین نمائندے، چیئرمین محمد علی،  سماجی کارکن لکشمی پرساد گپتا، محمد فیصل، مبشر غنی، عقیل احمد، حمدان عزیز، امتیاز احمد، سابق پردھان انوار احمد، ڈاکٹر ایاز احمد اور تمام ٹیم لیڈر سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے.