اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ علماء مئو نے فوجیوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 16 February 2019

جمعیۃ علماء مئو نے فوجیوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی!

مئوناتھ بھنجن (آئی این اے نیوز 16/فروری 2019) جموں وکشمیر کےضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کےجوانوں پر ہوۓ دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ جمعیۃ علماء (ارشدمدنی) ضلع وشہر مئو کے ذمہ داروں واراکین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس طرح کی حرکت بزدلانہ اور امن وامان کی جانب بڑھتے قدم کو روکنے والی ہے ان لوگوں نے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ ان کے اہل خانہ کےتئیں اظہار ہمدردی اور تعزیت پیش کیا ہے
اور زخمی جوانوں کے لئے دعاگو ہیں، ان لوگوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرقہ پرستی سے اوپر اٹھ کر محض تحقیقات کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جاۓ اور ملک میں وامان بناۓ رکھنے پر خاص توجہ مرکوز کی جاۓ، یہ باتیں جمعیۃ علماء مئو کے ضلع صدر مولانا خورشید احمد مفتاحی، بائب صدر مولانا سراج احمد نعمانی، جنرل سکریٹری مولانا محمد فاروق مظہری، سکریٹری مفتی عبداللہ نعمانی، شہر صدر مولانا قاری مسیح الرحمٰن قاسمی اور شہر جنرل سکریٹری مولانا محمد اعظم مفتاحی نے ایک بیان میں کہا ہے۔