اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت علماء ہند شہر پانی پت کا ماہانہ اجلاس اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 February 2019

جمعیت علماء ہند شہر پانی پت کا ماہانہ اجلاس اختتام پذیر!

رپورٹ :محمد ارشادالحق مفتاحی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ہریانہ(آئی این اے 18/فروری 2019) جمعیت علماء شہرپانی پت کی جانب سے ایک اہم اجلاس ابوبکر مسجد من موہن نگر میں بصدارت مولانا محمد الیاس منعقد ہوا، نظامت  کے فرائض مولوی عمیر نے انجام دے، تلاوت قرآن پاک، و نعتیہ کلام سے اجلاس کا آغاز ہوا.
مولانا شریف مفتاحی نے افتتاحی خطاب میں اتحاد باہمی قائم رکھنے پرزور دیا۔
مفتی داؤد قاسمی نے اپنے بیان میں جنگ آزادی میں جمعیت کا قائدانہ کردار کے عنوان پر ولولہ انگیز بیان کیا اور پلوامہ کشمیر میں فوجی گاڑی پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کی، صدر اجلاس نے اپنے خطاب میں سیاسی شعور بیدار کرنے کی ضرورت کا احساس دلایا اورمولانا علی میاں ندوی کے حوالہ سے کہا اگر مسلمانوں کا سیا سی شعور بیدار نہ کیا تو تہجد اور نفلیں تو دور رہیں فرض نماز کی ادائیگی بھی اس ملک میں مشکل ہو جائے گی، موصوف نے  جمعیت کی کار کردگی بھی  پیش کی، اور پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی، جبکہ قاری محمد ذیشان اور محمد ہارون انصاری نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا.
پروگرام کو کامیاب بنانے میں حافظ عمر، وسیم انصاری، ایم ایم اسلام نے ،اہم رول ادا کیا، قاری خورشید عالم شیر وانی کے دعائیہ کلمات پر اجلاس کا اختتام ہوا، اجلاس میں شہر کے اہل مدارس، ائمہ مساجد، شہری حلقوں کی جمعت کے اراکین و عہدیداران کے علاوہ  مولانا ابرار، مفتی ناظم، مفتی آزاد، مولانا غیور، مولانا خالد، قاری افتخار، قاری رفاقت وغیرہ خصوصی طور پر شریک تھے ۔