اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نوجوانوں ہوش میں آؤ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 February 2019

نوجوانوں ہوش میں آؤ!

جمال احمد چھتہی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 9/فروری2019) ہمارے ملک میں تقریباً 62 فیصد نوجوان ہیں، لیکن اس ملک کی بدقسمتی دیکھئے جن نوجوانوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا رول ادا کرنے کے کام آنا چاہیے تھا وہ نسل یہاں کی سیاسی پارٹیوں کا ایجنڈا چلا رہے ہیں اور جانے انجانے نفرت پھیلانے میں حصےدار بن رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کی آن لائن فوج میں اپنی مثبت توانائی اور بیش قیمتی وقت تباہ و برباد کر رہے ہیں.
چین اور جاپان نے اپنے ملک کے نوجوانوں کو جس خوبصورت انداز سے ملک کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے مثبت شکل میں استعمال کیا وہ دنیا میں ایک مثال ہے، پر افسوس ہندوستانی سیاسی جماعتوں کی یہ نیت ہی نہیں دکھائی دیتی، وہ صرف اور صرف نوجوانوں کو اپنے منفی اور جھوٹے ایجنڈے کے پرچار میں پھنسا کر رکھ دینا چاہتی ہیں، اس سے تمام سیاسی جماعتوں کو 2 خاص فائدے ہیں، پہلا یہ کہ ان پارٹیوں کو اس کا سیاسی فائدہ ہوگا جس سے وہ اقتدار پر قابض ہو جائیں گی اور دوسرا یہ کہ ہندوستانی نوجوان اپنا حق مانگنے کبھی کھڑا نہیں ہوگا، وہ سیاسی جماعتوں سے کبھی روزگار اور دوسرے مسائل پر تبادلہ خیال نہیں کریگا، وہ بس بیکار کے ہندو مسلم، مندر مسجد، ہندوستان پاکستان جیسے مسئلے میں الجھا رہے گا.
جیسے آج امریکہ کو بوڑھوں کا دیش کہا جاتا ہے آج کے 30 سال بعد اس ملک کو بھی بوڑھوں کا دیش کہا جانے لگے گا، تو تب شاید ہمیں احساس ہوگا کہ ہم نے تو اپنا سب کچھ کھو دیا ہے اپنی توانائی برباد کر دی، خود کے ساتھ ساتھ اپنے اس ملک کو بھی بوڑھا کر ڈالا ہے، لیکن یاد رکھئے گا تب آپ نوجوان تو نہیں ہوں گے لیکن کوئی مودی یا راہل جیسا لیڈر ہوگا جو خود کو 62 سال کا نوجوان وزیر اعظم کہہ رہا ہوگا.
       اسلئے وقت رہتے سنبھل جائیںے اور سیاسی جماعتوں کے آن لائن گنڈے بننا بند کیجئے.