اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: وزیر اعلیٰ کا پتلا نزر آتش کیے جانے کے معاملے کو لیکر ملزمان سے ملا بہوجن سماج پارٹی کا وفد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 19 February 2019

سنت کبیرنگر: وزیر اعلیٰ کا پتلا نزر آتش کیے جانے کے معاملے کو لیکر ملزمان سے ملا بہوجن سماج پارٹی کا وفد!

ماسٹر جمال احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 19/فروری2019) بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر سریش چندر راؤ کی قیادت میں ایک وفد تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے مہولی چوراہے پر پہنچا، وفد میں شامل بہوجن سماج پارٹی کے رہنماؤں نے گزشتہ دنوں مہولی چوراہے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نزر آتش کئے جانے کے معاملے میں ملزم بناۓ گئے سماجوادی پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کر واقعہ کا جائزہ لیا،
جس میں بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر نے کہا کہ بی جے پی کی مرکز اور صوبہ کی حکومت  کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا نوجوان آج سرحد پر بغیر جنگ لڑے جان گنوانے پر مجبور ہے اور یہ حکومتیں ملک اور صوبہ میں اپنے سیاسی مخالفین کو غیر جمہوری طریقے سے ہراساں کرنے میں مشغول ہیں، مسٹر راؤ نے کہا کہ مہولی میں ایس پی کارکنان کے ساتھ کئے جا رہے ظلم کا حساب بی ایس پی اور ایس پی کارکن مل کر فیصلہ لیں گے.
 واضح ہو کہ گزشتہ دنوں سماج وادی پارٹی وسابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو پرياگ راج جاتے وقت لکھنؤ ایئرپورٹ پر انتظامیہ نے روک دیا تھا، ایس پی سپريمو کو روکے جانے سے ناراض پارٹی کارکنان نے مہولی چوراہے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نزر آتش کیا تھا، مذکورہ معاملے کو لیکر مہولی پولیس نے ایس پی لیڈر رامپريت یادو، مہتاب عالم عرف ببو، اسد مہتاب، ذبیح اللہ خان، راجدھاری یادو، سلیم بابو، مصلح الدین ، آتما یادو، پریم چندر چودھری سمیت تقریبا ایک درجن نامزد اور درجنوں سے زائد نامعلوم کارکنان کے خلاف کیس درج کیا تھا، بی ایس پی لیڈروں نے کہا کہ پورے معاملے کی اطلاع ریاستی دفتر کو بھیجی جائے گی.
 وفد میں شامل بستی منڈل کے بی ایس پی زون کوارڈیینٹر امت چودھری، بستی منڈل انچارج، رام جنک نشاد، اسمبلی جنرل سیکرٹری ہری پرساد، سراج احمد بھائی جی وغیرہ موجود رہے.