اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پلوامہ حملہ کے اصل مجرمین کو سخت سزا دی جائے،قصبہ بہادر گنج میں احتجاجی جلوس، شہیدوں کو پیش کی گئی خراج عقیدت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 February 2019

پلوامہ حملہ کے اصل مجرمین کو سخت سزا دی جائے،قصبہ بہادر گنج میں احتجاجی جلوس، شہیدوں کو پیش کی گئی خراج عقیدت!

محمودآباد/سیتاپور(آئی این اے نیوز 18/فروری 2019) جموں کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کے خلاف قصبہ بہادرگنج میں زبردست احتجاج جلوس نکالا گیا، جس میں بلاتفریق مذہب و ملت لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جائے اور مجرمین کے خلاف حکومت ہند سخت قدم اٹھائے یہ وقت رونے کا نہیں بلکہ کچھ کرنے کا ہے.
قصبہ کے امام حافظ محمد وثیق استاد مدرسہ منبع العلوم نے حملے کی  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ہمارے ملک پر حملہ ہے، اسے ہندوستان کی عوام کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی، حکومت کو چاہیے کہ وہ سخت رویہ اپناتے ہوئے اصل مجرمین کے خلاف کاروائی کرے اور اپنی کمیوں کو دور کریں۔
ضیاءالدین بی ڈی سی نے حملہ میں شہید جوانوں کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور یہ حملہ انسانیت کے خلاف ہے.
اس موقع پر حاجی شکیل، ماسٹر ریحان، لوکیش کمار، محمد خبیب، عطاء الرحمن بہادر گنج، ڈاکٹر عنبر لال یادو، سیکندر سنگھ جلال پور، بلجندر سنگھ، محمد شکیل نیتا، محمد نثار نیتا اور مدرسہ کے طلباء نے شرکت کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور مرحوم کے وقت اور اثاثے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کے اصل قاتل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے.