رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اسارہ/باغپت(آئی این اے نیوز9/مارچ 2019) ضلع باغپت کے مشہور و معروف گاؤں اسارہ میں واقع مدرسہ معہد مرشد الامت کا سالانہ اجلاس عام آنے والی 10 مارچ بروز اتوار کو صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک منعقد ہوگا.
مدرسہ ھذا کے ناظم قاری محمد طارق فلاحی صاحب نے نمائندہ کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مدرسہ ھذا کا دینی تعلیمی تبلیغی اصلاحی اجلاس عام بڑی ہی آب و تاب کے ساتھ انشاء اللہ آنے والی 10 مارچ بروز اتوار کو منعقد ہوگا. جس کی صدارت نوجوان فاضل حضرت مرشد الامت رحمت اللہ علیہ کے صاحبزادہ محترم جناب حضرت مولانا عارف الحق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندضلع باغپت و ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت فرمائیں گے، جب کہ سرپرستی حضرت مرشد الامت رحمت اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت مولانا محمد اسماعیل صادق صاحب مہتمم مدرسہ فلاح دارین بلاسپور و ناظم رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند ضلع مظفرنگر فرمائیں گے، اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت علامہ محمد یامین صاحب شیخ الحدیث و مہتمم مدرسہ دارالعلوم جلال آباد،
حضرت مولانا میر زاھد صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ فلاح دارین بلاسپور ہوں گے، اور مختلف جگہوں سے مایہ ناز علماء کرام و شعراء حضرات تشریف لائیں گے جن کے پرمغز بیانات ہوں گے.
واضح رہے کہ یہ ادارہ چند سال مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی شاہ صاحب قلندر رحمت اللہ علیہ مہتمم مدرسہ امداد الاسلام ہرسولی کی یادگار میں قائم ہے، جو الحمد للہ اپنا تعلیمی سفر حضرات علماء کرام کی توجہات و نگرانی میں طے کر رہا ہے.
مدرسہ کے ناظم قاری محمد طارق فلاحی صاحب نے تمام فرزندان اسلام سے شرکت کی اپیل کی ھے کہ اپنا قیمتی وقت فارغ کرکے ضرور تشریف لائیں.