اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: مدرسہ عربیہ بیت العلوم میں شعبہ پرائمری کا انعامی اجلاس 27مارچ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 25 March 2019

سرائے میر: مدرسہ عربیہ بیت العلوم میں شعبہ پرائمری کا انعامی اجلاس 27مارچ کو!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مارچ 2019) مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں 27مارچ2019بروز چہار شنبہ بوقت صبح 9بجےشعبہ پرائمری کے تمام درجات میں اول،دوم ،سوم پوزیشن حاصل کرنے والے اور شعبہ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو گراں قدر انعامات مدرسہ ہٰذا کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث حضرت اقدس
مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ  کے بدست تقسیم کیا جائے گا۔طلبہ اپنے رزلٹ منظر عام پر آنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں،ہر ایک اپنے نتائج پر تذبذب کا شکار ہے کہ کس کی قسمت کتنی ساتھ دے رہی ہے،یہ طلبہ کی سالانہ کھیتی ہے اور غور وفکر کا مقام ہے کہ  ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا،جس  کے نتائج اچھے ہوں گے یا پوزیشن میں حصہ دار ہوگا اس کا دل فرحت ومسرت سے جھوم جائے گا،تو وہیں ناکام طلبہ  اور غیر انعامات کے مستحق کا دل پزمردہ اور شرم سے پانی پانی ہوجائے گا،اللہ تعالی ہرایک کے نتائج کو شادمانی کا باعث بنائے،  اس گلشن کے پس پشت حضرت بانی مدرسہ اور حضرت محسن الامت  نوراللہ مرقدہ کی ناقابل فراموش خدمات ہیں ان  قربانیوں کو عوام کے سامنے پیش کیاجائے گا، نیزشعبہ پرائمری کے مقاصد سے باخبر  اور اس کی ترقی میں مکمل تعاون کی درخواست کی جائے گی۔اس موقع پر خصوصا طلبہ کےسرپرست حضرات بھی اپنے بچوں کے رزلٹ وتقسیم انعامات وایوارڈ کا منظر اپنی آنکھوں دیکھیں گے۔پروگرام کے آخر میں  داخلہ کی ترتیب وتاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔اور حضرت کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوگی،ان شاءاللہ تبارک وتعالیٰ.