اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں آزاد مارکیٹ کا ہوا افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 26 March 2019

سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں آزاد مارکیٹ کا ہوا افتتاح!

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 26/مارچ 2019) ریام تھانہ حلقہ کے اردو باز پر واقع آزاد مارکیٹ کا افتتاح الطاف کریم کی تلاوت قرآن پاک اور حکیم زاہد کی پر مغز دعاؤں سے کیا گیا، اس موقع پر حکیم زاہد حسین نے تجارت کی اہمیت و افادیت کے بارے میں موجود لوگوں سے کہا کہ اسلام میں تجارت کی بڑی اہمیت ہے، اگر کوئی شخص سنت کے مطابق تجارت کرے گا تو دین و دنیاں دونوں میں کامیابی وکامرانی کی دولت سے مالا مال ہو گا، لیکن آج کلمہ گو مسلمان بھی تجارت میں وہی رویہ
اختیار کرتے ہیں جو غیر کلمہ گو بھائی کرتے ہیں، ہماری تجارت میں دھوکہ، فریب، جھوٹ، عیاری، مکاری سب چیزیں شامل ہیں جو غیر لوگ کرتے ہیں تو پھر ایسی تجارت میں برکت کی کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی ہے، آج معاملہ ایسا ہوگیا ہے کہ لوگ اپنے بھائیوں سے خرید و فروخت کرنے میں ٹھگا ہوا محسوس کرتے ہیں حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہماری امانت کی وجہ سے دوسرے لوگ متاثر ہو کر پرمانینٹ کسٹمر بن جائیں، لیکن ایسا ہماری دکانوں میں نہیں دیکھا جا رہا ہے، اس لئے ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ تجارت کو فروغ دینے میں قرآن و سنت نے جو اصول و ضوابط بیان کئے ہیں، اس پر عمل کرتے ہوئے تجارت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تب جا کر ہماری تجارت میں  بے تحاشا اضافہ ہو گا -
 مارکیٹ کے افتتاحی تقریب میں قرب و جوار کے علاوہ کثیر تعداد میں دور دراز کے سرکردہ افراد شامل ہوئے، جن میں مشہور صحافی ایم اے صارم، فرید صدیقی، محمد تمنا دربھنگوی، بشیر آزاد، مقبول صابری، نظیر احمد انجم، حبیب رحمان، محمد ممتاز عالم، قاری محمد عمران، محمد رفیع الدین، محمد شہواز سلفی، مقبول صابری وغیرہ موجود تھے.
اس مارکیٹ کے مینیجر بشیر آزاد و مشہور صحافی محمد شاداب انجم نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے توقع ظاہر کی کہ اس مارکیٹ کے تمام دکاندار نہایت ہی مناسب قیمت پر لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے.