اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مہدیوا سنت کبیر نگر میں حفاظ کرام کی دستاربندی 28مارچ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 26 March 2019

مہدیوا سنت کبیر نگر میں حفاظ کرام کی دستاربندی 28مارچ کو!

رپورٹ: عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 26/مارچ 2019) سنت کبیر نگر ضلع کے دھن گھٹا تحصیل حلقہ میں واقع  مدرسہ عربیہ دارالعلوم مہدیوا میں آئندہ 28مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء ایک روزہ جلسہ دستار بندی منعقد ہونے جارہا ہے، جلسہ دستار بندی کی سرپرستی الحاج مولانا مقبول احمد جونپوری مہتمم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ، صدارت مفتی محبوب احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی انجام دیں گے، جلسہ دستار بندی کے خصوصی مقرر مفتی محمد احمد صاحب دارالعلوم الاسلامیہ بستی و مفتی رضوان احمد قنوج ہوں گے.
 مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قمر الہد ی قاسمی نے بتایا کہ ہونے والے دستار بندی اجلاس میں شاعر اسلام دلشاد گورکھپوری، وریاض بھارتی کی شرکت  متوقع ہے.