اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا عزیز احمد القاسمی کا آنند نگر میں والہانہ استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 26 March 2019

مولانا عزیز احمد القاسمی کا آنند نگر میں والہانہ استقبال!

آنند نگر/ مہراج گنج(آئی این اے نیوز 26/مارچ 2019) مرکزی جمعیت علماء ہند کے صدر و دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ حضرت مولانا ڈاکٹر عزیز احمد القاسمی کا حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں والہانہ استقبال کیا گیا۔
مولانا عزیر احمد القاسمی نے اپنے نششت کے درمیان حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نونہالوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے توجہ مبذول کرائی اور آنند نگر پھریندہ سے اپنی پرانی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے اپنے زمانے طالب علمی کے کئ واقعات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ آنند نگر پھریندہ سے ہمارا بہت پرانا رشتہ ہے۔
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی  نے مولانا عزیر احمد القاسمی کا تہہ دل سے استقبال کیا اور انہوں نے کہا کہ آپ کی آمد میرے لئے باعث مسرت ہے۔ اس موقع پرٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان نے بھی اپنے خوشی کا اظہار کیا، ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے مولانا عزیر احمد القاسمی سے کہا کہ آج  مجھے بیحد خوشی ہوئی کہ مجھ ناچیز کو  آپ جیسی شخصیت کی خدمت کرنے کا موقع ملا میں اپنے پوری ٹیم کی جانب سے آپ کا استقبال کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ مولانا عزیز احمد القاسمی اس وقت ضلع مہراج گنج کے مختلف پروگرام میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہیں۔ اس موقع پر رفیع اللہ لاری، محمد شاہد خان، فاروق احمد، حافظ فضل الرحمان، نفیس احمد کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں۔