اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہر محلے کی مساجد کو دینی مکاتب کا سینٹر بنایا جائے: مفتی خالد انور پورنوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 27 March 2019

ہر محلے کی مساجد کو دینی مکاتب کا سینٹر بنایا جائے: مفتی خالد انور پورنوی

جمعیۃعلماء بہارکے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمد ناظم قاسمی کی قیادت میں دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء بہار کے زیر اہتمام حاجی پورویشالی میں دینی تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد، مکاتب کے نظام منظم بنانے کاہدف، مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی کوششیں قابل تحسین، علماء کا اظہارخیال.

حاجی پور(آئی این اے نیوز 27/مارچ 2019) اللہ کے رسول ﷺکی آمد سے قبل سرزمینِ عرب میں دنیا کی تمام برائیاں موجود تھیں،کفر وشرک کے دلدل میں پھنسے ہوئے تھے، 360 ؍خداؤں کو وہ لوگ پوجا کرتے تھے، عورتوں کی بے عزتی ہوتی، بچیوں کو زندہ درگور کرتے، شراب کے وہ رسیا تھے، ظلم وجور، قتل وغارت گری ان کا شیوہ تھا، باتوں باتوں میں لڑنا، جھگڑنا، انکی فطرت بن گئی تھی، غرض کوئی ایسی برائی نہ تھی جو اس سماج میں نہ پائی جاتی تھی مگر اس دور کو دورِ کفر وشرک، دورِ ظلم وجور نہیں کہا گیا بلکہ دور جاہلیت سے اس کی تعبیر ہوئی، یعنی ان کی ساری برائیوں کی جڑ جہالت کوقراردیا ، اسی لئے آسمانی ہدایت کی ابتدا بھی اسی سے ہوئی اور سب سے پہلا پیغام اللہ کی طرف سے حضرت جبرئیل لیکر آ ئے
اور اللہ کے رسول محمدمصطفےٰ ﷺ کے ذریعہ پوری انسانیت کو پہونچایاوہ یہی تھاکہ ، پڑھو!پڑھو! اپنے رب کے نام سے جس نے سب کو پیدا کیا، وحی کی ابتدائی تعلیم سے ہوئی،توحید سے نہیں ،اور نہ ہی اس بات کا اعلان کیا جارہا ہے کہ ظلم چھوڑ دو، قتل و قتال سے باز آؤ، شراب مت پیو، بلکہ کہا جا رہا ہے، پڑھو، چونکہ جب تعلیم آئے گی ،تو وحدانیت بھی آئے گی ، ایک خدا کا تصو ر ذہن ودماغ میں پیوست ہوگا ،ظلمت وتاریکی کا خاتمہ ہوگا، روشنی آئے گی تو برائیاں خود بخود چھٹتی چلی جائیں گی،اورپاکیزہ،اورصالح معاشرہ کی تشکیل عمل میں آئے گی، اور آج دینی تعلیمی بیداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہی ہے، یہ باتیں جمعیۃ علماء ویشالی کی جانب سےٹاون تھانہ مسجدحاجی پورمیں منعقد دینی تعلیمی بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء بہارکے جنرل سکریٹری مفتی خالدانورپورنوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا.
واضح رہے کہ مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہندکی ہدایت وتحریک پرمورخہ 23مارچ سے 2اپریل تک ملک گیرپیمانے پر دینی تعلیمی بیداری مہم چلایاجارہاہے،دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماءبہار کی جانب سے جناب مولانا محمد ناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہارکی قیادت میں بہارکی تمام اضلاع میں دینی تعلیمی بیداری کانفرنسوں کا انعقاد کیا جارہاہے، اس سلسلہ میں آج جمعیۃ علماء حاجی پورویشالی کی جانب سے دینی تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا.
 قاری شبلی نعمانی نے قرآن کریم کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی خالد انور پورنوی شریک ہوئے، اور اہم خطاب فرمایا، انہوں نے کہا بوڑھے،نوجوانوں،اسکول میں تعلیم کررہے بچوں،مردوعورت سب کے لئے دینی تعلیم کا حاصل کرناانتہائی ضروری قرار دیا، انہوں نے کہا ہرمحلے کی مسجد کو دینی تعلیم تعلیم کا سنیٹر بنایا جائے۔
نظامت ذاکر حسین جنرل سکریٹری جمعیت علماء ویشالی بہار اجلاس کی صدارت کررہے جناب مولانا اظہار الحق قاسمی صدر جمعیت علماء ویشالی نے جامع صدارتی خطاب فرمایا.
مولانا آصف جمیل قاسمی سکریٹری جمیعت علماء ویشالی، صوفی مختار صاحب، مولانا نظرالہدی قاسمی، مولانا مقصود صاحب قاسمی، مولانا ثاقب ندوی مولانا اظہار صاحب قاسمی، انوارالحق وستوی کے علاوہ دیگر علماء کرام شریک ہوئے، اور اہم خطاب وتاثرات سے نوازا، جناب مفتی خالد انور پورنوی کی دعاء پر مجلس اختتام کو پہونچی.