اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: انجمن اشاعت الاسلام طلبہ مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ چیک پوسٹ کا اختتامی اجلاس 7 مارچ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 5 March 2019

اعظم گڑھ: انجمن اشاعت الاسلام طلبہ مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ چیک پوسٹ کا اختتامی اجلاس 7 مارچ کو!

چیک پوسٹ/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/مارچ 2019) ذروں کو نیّرِ اعظم بنانے کا ہنر رکھنے والے خطہ "اعظم گڑھ" کے معروف اور قدیم دینی ادارہ مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ ، چیک پوسٹ میں 29/ جمادی الاخری 1440ھ مطابق 7 /مارچ 2019 بہ روز جمعرات طلبہ انجمن کا سالانہ اجلاس منعقد ہورہا ہے.
یہ اجلاس اپنی سابقہ روایات کے ساتھ پورے اہتمام سے منعقد ہوگا، جس میں طلبہ انجمن اشاعت الاسلام تلاوت ونعت، اردو، عربی، انگلش تقاریر، عصر حاضر کی دینی ضرورت سے ہم آہنگ فکری عنوان پر دلچسپ مکالمہ، نیز قرآنی عبارات اور نظم و نثر پر مشتمل ایک بہت ہی دلچسپ، اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام "آواز کا سفر" بہ عنوان "فوز وفلاح قرآن کی شاہ راہ پر" پیش کریں گے.
اس اجلاس میں مقرر خصوصی کے طور پر مشہور ومعروف خطیب حضرت مولانا ابوذر عبدالرب صاحب قاسمی مدنی دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ تشریف لارہے ہیں.
واضح رہے کہ انجمن اشاعت الاسلام کے زیر اہتمام پورے سال طلبہ کی تقریری وتحریری تربیت کی جاتی ہے، منتخب عناوین پر تقریریں یاد کرائی جاتی ہیں، مضامین لکھوائے جاتے ہیں، نیز انجمن کے تحت سال بھر میں ششماہی وسالانہ، دو مسابقہ خطابت منعقد ہوتے ہیں، جس میں طلبہ پورے ذوق وشوق کے ساتھ شرکت کرتے ہیں، فالحمدلله علی ذلك. اجلاس کے اخیر میں دونوں مسابقوں میں پوزیشن لانے والے طلبہ کو خصوصی؛ جبکہ دیگر طلبہ کو عمومی انعام سے نوازا جائے گا.
اجلاس بعد نماز مغرب متصلاً شروع ہوجائے گا، علاقے کے تمام حضرت سے شرکت کی پر خلوص درخواست ہے.
بالیدگئ روحِ گلستاں ہے تمہیں سے
نغماتِ جہاں سوز سناتے ہوئے آؤ