اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بزم شیخ الاسلام مدنی دارالمطالعہ کا عظیم الشان اختتامی اجلاس عام 7مارچ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 March 2019

بزم شیخ الاسلام مدنی دارالمطالعہ کا عظیم الشان اختتامی اجلاس عام 7مارچ کو!

رپورٹ: عاصم طاہر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز6/مارچ 2019) اسی جمعرات یعنی کل 7 مارچ 2019 کو بعد نماز عشاء متصلا دارالحدیث کے وسیع و عریض اور مقدس ہال میں طلبہ دارالعلوم دیوبند کی محبوب انجمن "بزم شیخ الاسلام مدنی دارالمطالعہ" کا عظیم الشان اختتامی اجلاس عام منعقد ہوگا، جس کی صدارت حضرت مولانا و قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند فرمائیں گے،اجلاس عام کے مہمان خصوصی میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت اقدس مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم العالیہ و دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مولانا عبد الخالق صاحب سنبھلی دامت برکاتہم العالیہ تشریف لائیں گے، دارالعلوم کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد تقریری مسابقہ جس میں تین اہم موضوعات پر تقریر پیش کرنے والے مساہمین کے مواد و انداز اور یاد داشت و تلفظ کا امتحان ہوگا جس کی بنا پر حکم حضرات اول، دوم پوزیشن کا فیصلہ کریں گے.
 یاد رہے یہ مسابقہ اسی عظیم الشان اختتامی اجلاس میں منعقد ہوگا، اگر آپ اس تقریری مسابقہ کو سماعت کرنا چاہتے ہیں تو پہلی فرصت میں بعد نماز عشاء متصلا دارالحدیث میں جگہ لیں.
واضح رہے کہ پروگرام میں دلچسپ تقاریر  عمدہ نعت النبی شاندار علمی مکالمہ بعنوان "ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم حکمرانوں کا کردار" انوکھا آواز کا سفر بعنوان "تلاوت قرآن کا سفر وعدوں کی شاہراہ پر" اس کے علاوہ کوئز عقائد الاسلام (حصہ اول)  ایک مطالعہ جس میں مفسر قرآن حضرت مولانا ادریس کاندھلوی نور اللہ مرقدہ کی کتاب عقائد الاسلام حصہ اول سے چند سوالات کیے جائیں گے صحیح جواب دینے والے احباب کو دو جلدوں پر مشتمل آثارالتشریع نامی کتاب انعام میں دی جائے گی.
پروگرام میں خصوصی خطاب حضرت مولانا عبداللہ صاحب معروفی دامت برکاتہم العالیہ (بعنوان) ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم حکمرانوں کا کردار، اور حضرت مولانا مفتی مزمل صاحب بدایونی دامت برکاتہم العالیہ بعنوان "لبرل ازم اور بڑھتا ہوا فکری ارتداد اسباب و تدارک" ہوگا.
طلبہ عزیز کے پروگرام اور اساتذہ کرام کے بیانات سے اپنے دامنِ علمی کو سیراب کرنے کے لیے بعد نماز عشاء متصلا دارالحدیث تحتانی میں تشریف لائیں.
(نوٹ) یہ پروگرام آئی این اے نیوز کے فیس بک پیج سے براہ راست نشر کیا جائے گا. ان شاء اللہ